Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکی صدر کی فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2017 07:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :مشرق وسطی میں قیام امن پر بات چیت کیلئے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کووائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان شان اسپائسر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر نے فلسطینی صدر کومشرق وسطی میں قیام امن پر بات چیت کیلئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے تاہم ملاقات کب ہوگی اس حوالے سے ابھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطینی صدرسے ٹیلی فون پربات کی جس میں انہوں نے محمودعباس کودورے کی دعوت دی جبکہ اس سے قبل وہ فروری میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کرچکے ہیں۔

نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کیلئے اس دیرینہ امریکی پالیسی پر اصرار نہ کرنے کا اعلان کیا تھا  جس کے تحت 2ریاستی پالیسی  حل پر زور دیا جاتا ہے۔

صدرمحمود عباس کے ترجمان کے مطابق ،امریکی صدر نے فلسطینی ہم منصب سے بات چیت میں کہا ہے کہ  وہ امن  بات چیت کے دوبارہ آغاز کیلئے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان  امن مذاکرات  اپریل 2014سے تعطل کا شکار ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div