Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گھر بیٹھے جلد کو خوبصورت بنانے کے دس آسان طریقے

شائع 27 مارچ 2018 08:43am

skin

چہرے کی جلد سسب سے ذیادہ حساس ہوتی ہے۔ جو عوامل جلد کو متاثر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں وہ یہ ہیں۔ دھوپ، تھکن، نیند کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی وغیرہ۔ دنیا بھر کی خواتین اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے ہزاروں روپوں کی بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پیسہ خرچ کئے بغیر گھر بیٹھے اپنے چہرے کی جلد کو تروتازہ کیسے بنائیں۔

٭ شہد

شہد اپنی جراثیم کش اور انفیکشن کے خلاف لڑنے والی خصوصیات کی وجہ سے جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ کیل مہاسوں اور دانوں کو ختم کرنے کے لئے یہ بے حد کارآمد ہے۔ اگر ہر روز نم جلد پر شہد کا مساج کیا جائے تو بہت جلد داغ دھبے غائب ہو جائیں گے۔ جلد نرم ملائم اور ہموار نظر آنے لگے گی۔

٭ کھانے کا سوڈا

کھانے کا سوڈا جلد پر قدرتی سکرب کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ناریل یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے کے لئے ماسک بنایا جاسکتا ہے۔ یہ مردہ جلد کو ہٹا کر جلد کو تازگی بخشتا ہے۔ ہفتے میں ایک دفعہ استعمال سے بہترین نتائج حاصل ہوںگے۔

٭ کھیرا

کھیرا جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ اسے دہی کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کھیرا جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے اور اس میں نمی اور مضبوتی بحال کرتا ہے۔ کھیرے کے قتلے جلد پر رکھنے سے دھوپ کے مضر اثرات سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔ جلن اور سوزش میں آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے نیچے حلقے بھی ختم کرتا ہے۔

٭ لیموں

وٹامن سی سے بھرپور لیموں جلد کی رنگت، مہاسوں کا انفیکشن اور چکنائی کم کرنے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حساس جلد پر براہراست لیموں کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ البتہ دہی، زیتون کے تیل یا شہد کے ساتھ لیموں کا رس جلد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

٭ ایلو ویرا

کاسمیٹکس اور بیوٹی پراڈکٹس میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا جز ایلو ویرا ہے۔ جلد کو دیر پا تروتزہ رکھنے اور انفیکشن کے خاتمے کے لئے ایلو ویرا کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ ایلو ویرا بھی داغ دھبے ختم کر کے جلد کو ہموار بناتا ہے۔ اور جلد میں نمی بحال کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے روزانہ ایلو ویرا کا گودا چہرے پر کچھ دیر کے لئے لگائیں۔

٭ آلو

آلو کا گودا چہرے پر لگانے سے  داغ دھبے غائب ہوجاتے ہیں۔ جلد پر قدرتی چمک اور کر رنگت صاف شفاف ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بھی الو سے ختم کئے جاسکتے ہیں۔

٭ زیتون کا تیل

جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے زیتون کا تیل بہترین انتخاب ہے۔ یہ جلد کو قدرتی چمک عطا کرتا ہے اور جلد کے ٹوٹے ہوئے ٹشوز کو جوڑ کر صحت مند بناتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے زیتون کے تیل کے کچھ قطرے چہرے اور گردن پر مساج کریں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی میں بھیگے ہوئے تولیہ سے چہرے کو ڈھک دیں۔ چالیس سیکنڈ بعد چہرے سے فالتو چکنائی پونچھ دیں۔

٭  کینو کا چھلکا

کینو کا چھلکا کیل مہاسوں اور دانوں کے انفیکشن میں آرام پہنچاتا ہے۔۔ جلد کو ضروری وٹامنز فراہم کر کے اسے تروتازہ رکھتا ہے۔ کینو کاچھلکا پیس کر دہی یا گلاب کے عرق میں پیسٹ بنا لیں۔ پندرہ منٹ تک یہ ماسک چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں دو سے تین مرتبہ دہرایں۔

٭ سبز جائے

                جلد پر بڑہتی عمر کی علامات اور مضر اثرات کا توڑ سبز چائے ہے۔ یہ جلد کو مضبوت بنانے اور قدرتی چمک بحال کرنے میں کارآمد ہے۔ سبز چائے کو کریم یا شہد میں ملا کر ماسک کے طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ چہرے کی صفائی اور تازگی کے لئے سبز چائے کی برف کا ٹکڑا چہرے پر ملا جاتا ہے۔

٭ دودھ

پرانے زمانے سے ہی دودھ سے نہانے کے بارے میں خواتین کی خوبصورتی کے قصے مشہور ہیں۔ دودھ میں موجود ضروری وٹامن اور پروٹین  جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔ دودھ جلد کی صفائی اور نرمی کے لئے قدرتی جز ہے۔ ایک کپڑے کو دودھ میں بھگو کر چہرے پر تھپ تھپائیں۔ کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

Thanks to Brightside

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div