Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

اگر آپ بھی صحت کے ان مسائل کا شکار ہیں تو لیموں کا پانی پیئں

lemonلیموں کا پانی ایک طاقتور مشروب ہے جس میں متعدد وٹامن، منرل اور دیگر صحت بخش اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ صبح کے وقت یہ مشروب پیتے رہنے سے نظام ہضم درست اور قوت مدافعت مضبوط ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ وزن گھٹانے میں بھی بے حد مفید ہے۔

آج ہم آپ کو اس مشروب کی دیگر خصوصیات سے آگاہ کریں گے۔

کیل مہاسے

لیموں کا پانی انسان کے خون سے تیزابیت ختم کر کے کیل مہاسے اور جلد کے دیگر مسائل ختم کرنے میں بے حد کارآمد ہے۔

گُردے کی پتھری

لیموں میں پوٹاشیئم نامی منرل موجود ہوتا ہے جو پیشاب میں سائیٹریٹ کا تناسب بڑھا کر آکسالیٹ کی پیداوار کو روکتا ہے۔ آکسالیٹ گُردے میں پتھری بنانے کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

پتے کی تکلیف

ہر کھانے کے ساتھ لیموں کا پانی پینے سے پتے کی تکلیف اور دیگر متلعقہ مسائل دور ہوتے ہیں۔

نزلہ زکام

لیموں میں موجود وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کا کام سر انجام دیتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ نزلہ زکام سے لڑنے کے لئے انتہائی موثر ہے۔

معدے اور کھانے کی نالی میں تکلیف

لیموں کا پانی معدے اور کھانے کی نالی میں کسی بھی قسم کی تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے۔ اس کا استعمال چند ہی ہفتوں میں مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

ناخُن

لیموں کا پانی ناخن مضبوط بنا کر ان سے سفید دھبے ختم کرتا ہے۔

جسم کا درد

جسم کے موزی درد میں آرام پہنچانے کے لئے لیموں کا پانی بے حد مفید ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کا درد

محنت مشقت کے کام کرنے کے بعد پٹھوں میں اٹھنے والے درد کے لئے لیموں کا پانی مؤثر ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں جلد آرام پانے اور سوجن ختم کرنے لئے بھی لیموں کا پانی مفید ہے۔

Thanks to DemicNetworks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div