Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

مصنوعی پلاسٹک کے چاولوں کی پہچان کے طریقے

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2018 04:31am

riceimage

پلاسٹک کے بنے ہوئے چاول کی فروخت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور یہ چاول زیادہ تر چین میں بنائے جارہے ہیں ۔ اگرچہ کہ یہ چاول بہت تک حقیقی چاولوں سے مشابہت رکھتے ہیں لیکن اسکے انسانی صحت پر کافی مضر اثرات بھی ہیں۔

تاہم بعض ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جس کے ذریعے سے اصلی چاول اور مصنوعی پلاسٹک کے بنے ہوئے چاول کی باآسانی شناخت کی جاسکتی ہے۔

پانی سے شناخت

سب سے آسان طریقہ مصنوعی چاول کو پہچاننے کا یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں چاولوں کو ڈال دیا جائے اور کچھ دیر انتطار کیا جائے اگر یہ چاول پانی کی سطح پر تیرنا شروع کردیں اور ایک تہہ جمالیں تو سمجھ جائیں کہ یہ پلاسٹک کے چاول ہیں کیونکہ اصلی چاول تیر نہیں سکتے۔

چاول جلانے کا تجربہ

مٹھی بھر چاولوں کو لے کر انکو لائٹر سے جلایا جائے اگر ان میں سے پلاسٹک کے طرز کی بدبو آنے لگ جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ اصلی نہیں ہیں۔

فنگس کا تجربہ

ابلے ہوئے چاولوں کو ایک پیالے کو تین دن کیلئے رکھ دیں اور پھر معائنہ کریں اگر اس میں پھپوندی نہ لگی ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ مصنوعی چاول ہے۔

Source: india times

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div