Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روزانہ رات کو سونے سے قبل یہ مشروب پئیں

شائع 26 نومبر 2018 06:33am

honey

 ہم میں سے اکثر افراد اپنی خوراک کا دھیان نہیں رکھتے اور دن بھر میں طرح طرح کی مصالحہ دار اشیاء استعمال کرتے ہیں، اس کی وجہ سے ہمارے جسم میں حراروں کی تعداد میں اضافہ، میٹابولزم سست روی کا شکار اور زہریلا مواد جمع ہوجاتا ہے، یہ صورتحال انسانی جسم میں چربی بڑھنے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

ایسے افراد جو موٹاپے جیسی موذی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں انہیں اب پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہےکیونکہ ہم آپ کو ایسا قدرتی اور جادوئی نسخہ بتانے جارہے ہیں جس کا روز رات کو سونے سے قبل استعمال آپ کے جسم کے تمام زہریلے مادے کو ختم کردے گا۔

اس گھریلو مشروب کا روز رات کو سونے سے قبل استعمال معدہ کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے جبکہ میٹا بولزم کو تیز کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ مشروب گھر میں موجود چیزوں سے ہی تیار ہوجاتا ہے جبکہ اسے بنانا بھی بے حد آسان ہے۔

اس نسخے پر عمل کرنے سے قبل اپنا وزن نوٹ کرلیں اور پھر استعمال کے ٹھیک ایک ہفتے بعد بھی ضرور چیک کریں۔

آپ کو صرف ایک کھانے کا چمچ شہد، ادرک، سرکہ، دارچینی، پارسلے اور لیموں کو ملا کر ایک مکسچر بنانا ہے۔ اس مکسچر کو ایک ہفتے تک روزانہ رات کے کھانے کی جگہ سونے سے قبل استعمال کریں، نتائج اسی ہفتے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض ذاتی معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div