Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کلیجی اور گوشت کی بو دور کرنے اور پکانے کا لذیذ طریقہ

عیدالاضحیٰ گزر چکی ہے تاہم اب بھی فریرز میں  گوشت وافر م
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 03:02pm

Untitled-1

عیدالاضحیٰ گزر چکی ہے تاہم اب بھی فریرز میں  گوشت وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، لیکن ایسے میں گوشت کی مخصوص بو بھی ختم کرنا مہارت کا کام ہوتا ہے۔

ان میں سب سے زیادہ ہیک/بو کلیجی میں ہوتی ہے۔ اس کی بدبو دور کرنے کیلئے  کلیجی کو دھوئے بغیر اس پر بغیر چھلا ہوا لہسن کچل کر لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھلنی میں رکھ دیں۔ اسے صاف پانی سے دھو کر استعمال کریں۔ اس طرح سے پکائی ہوئی کلیجی میں کسی بھی قسم کی کوئی بدبو نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کلیجی پر آٹے کی بھوسی لگاکر دھونے سے بھی کلیجی کی بدبو چلی جاتی ہے۔کلیجی دھوئیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ بیسن اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں اور پھر پکائیں۔

کلیجی کو پکانے کی نئی ترکیب پیش کی جارہی ہے اس ترکیب سے کلیجی پکا کر کھا نا صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

٭ فرائی کلیجی

Related image

اجزاء:

مٹن کلیجی ایک پاؤ

کچا پپیتا تین کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

نمک حسب ضرورت

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ دو کھانے کے چمچ

تیل چھ کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا ہری مرچ گارنش کیلئے

٭ ترکیب

کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے، سرونگ ڈش میں نکال لیں، ہرا دھنیا اور ہری مرچ باریک کتر کے ڈال دیں منفرد فرائی کلیجی تیار ہے۔

٭ باربی کیو کلیجی

Untitled-1

اجزا:

کلیجی

سرکہ۔۔۔۔۔۔4 سے 5 کھانے کے چمچ

تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ

ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیرھ کھانے کا چمچ

ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائےکا چمچ

کٹی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

بھنا کٹا ہوا زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

تلی ہوئی پیاز۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ

لیمو رس۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

دہی۔۔۔۔۔۔۔1 پاؤڈر

نمک۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ

ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔لمبی کٹی ہوئی

موٹی مرچیں۔۔۔۔۔۔2 سے 3

ہرا دھنیہ۔۔۔۔۔3 سے 4 لڑی

کوئلہ۔۔۔۔۔۔۔1 چھوٹا ٹکڑا

٭ ترکیب

سب سے پہلے کلیجی صاف کریں اور اس میں سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد اسے ابال لیں اور پھر چھلنی میں چھان کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔ پھر 1 کپ تیل میں 1 درمیانی پیاز ڈال کر تلیں، اسے نکال کر ٹرے میں ڈال کے سوکھائیں اور پاؤڈر بنالیں۔

پھر پیاز والے بچے تیل میں کلیجی ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے خوب بھونیں جب کلیجی سے بساند نکل جائے تو اس میں ہلدی، گرم مصالحہ، بھنا کٹا ہوا زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک حسب ذائقہ شامل کرکے مکس کریں پھر دہی میں تلی پیاز پاؤڈر ملا کر کلیجی میں ڈال دیں اور اسے درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہوجائے۔

بعد ازاں کوئلے کا ٹکڑا جلا کر ایک روٹی کے حصے میں رکھ کر اسے کلیجی کے اندر رکھ دیں اور 5 سے 7 منٹ تک باریک آنچ پر ڈھکن ڈھک دیں۔ اسموک ہوجائے تو کلیجی کو ڈش میں نکالیں اور اس پر ادرک، دھنیا سمیت مرچیں گارنش کرکے دسترخوان پر پیش کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div