شو چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں: سنیل گروور

شائع 25 اپريل 2017 03:07pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کپل شرما سے جھگڑے کے بعد شو چھوڑ کر جانے والے سنیل گروور کہتے ہیں کہ انہیں شو چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سنیل کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ میں لگاتار کام کر رہا ہوں۔ میری ماں کو کبھی یہ پوچھنا نہیں پڑا کہ بیٹا تو کام پر کیوں نہیں جا رہاہے؟

لائیو شوز کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔سنیل نے مزید کہا کہ  ٹی وی سے ملنے والے اس وقفے  نے مجھے کچھ لائیو شوز کرنے کا موقع دیا ہے۔ آج کل میرا ،سنیدھی چوہان کے ساتھ برودا میں کام چل رہا ہے۔سامعین کا رسپانس زبردست ہے۔ انہیں دیکھتے ہوئے ، مجھے معلوم ہے ٹی وی پر کچھ نہ کرتے ہوئے بھی مجھے  گھر پر نہیں بیٹھنا پڑے گا۔

ٹی وی پر واپسی کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی تردید نہیں کروں گا کہ مجھے پیشکش ہیں۔ ہاں مجھے کوئی اور شو کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہاں اور کچھ نہیں جس کے بارے میں بات کر سکوں۔ ایک بار میں ٹی وی پر ملنے والے مواقعوں کی طرف رجوع کرنے میں آزاد ہوجاؤں، میں ان پیشکشوں کے بارے میں بات کروں گا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز