تاریخ کے 6بدترین زلزلے

شائع 10 مئ 2017 03:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

زلزلے قدرت کی جانب سے نازل کی جانے والی خطرناک ترین آفات میں سے ایک ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں تاریخ میں آنے والے ایسے ہی زلزلوں کے بارے میں جس نے شہر کے شہر اُجاڑ کے رکھ دیئے۔

نین کائدو ،جاپان

ستمبر 20، 1498کو نانکیا کے ساحل پر 8.6شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے سے جاپان ایک بڑے سونامی کا شکار ہوا۔  جاپان پر آنے والی اس قدرتی آفت نے 26سے 31ہزار افراد کے درمیان لوگوں کی جانیں نگل لیں۔

ازمت،ترکی

شمالی ترکی میں اگست 17، 1990کو 7.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے 3.7سیکنڈ تک آتے رہےجس سے  ازمت شہر بدترین تباہی کا شکار ہوا۔ اس زلزلے کے سبب 17127جانیں گئیں اور 43959لوگ زخمی ہوئے۔ جب کہ بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45000کے قریب تھی۔

رُدبار، ایران

یہ المناک سانحہ 21جون 1990کو رونما ہوا ۔ اس زلزلے کے نتیجے میں رُدبار کے اطراف میں موجود  700گاؤں تباہ ہوئے۔40ہزار لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 60ہزار لوگ زخمی اور پانچ لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے۔ زلزلے کے سبب 20کروڑ ڈالرز کا مالی نقصان بھی ہوا۔

لسبون،پرتگال

گریٹ لسبون زلزلہ نام رکھنےوالا یہ زلزلہ یکم نومبر 1755میں سلطنتِ پرتگال میں آیا۔اندازے کے مطابق یہ زلزلہ 8.5سے 9.0شدت کا تھا۔ اس سانحہ میں لسبون شہر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا ۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تھی۔

اشگبت، سویت یونین

سویت یونین کے شہر اشگبت کے قریب 6اکتوبر1948کو آنے والے زلزلے کی شدت 7.3تھی۔ سنسر شپ کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی خبریں باہر نہ آسکیں۔ چیزوں کو خفیہ رکھنے کیلئے یہ بھی کہا گیا کہ یہ زلزلہ سویت یونین کے پہلے ایٹمی بم کا تجربہ کیے جانے کے سبب آیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ 76ہزار تک ملتی ہے۔ جبکہ حقیق تعداد 9دسمبر 1988 کے مطابق ایک لاکھ 10ہزار ہے۔

میسینہ ، اٹلی

اطالوی شہر میسینہ میں آنے والے 7.1شدت کے اس زلزلےمیں  ایک سے دو لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔ 28 دسمبر1908کو آنے والے اس زلزلے نے 30سے 40سیکنڈز تک زمین کو لرزائے رکھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اُٹھنے والے 12میٹر سونامی نے ساحل کے اطراف میں تباہی پھیلا دی جس میں 70ہزار شہری جان سے گئے اور شہر  91فیصد تک تباہ ہوگیا۔

List25بشکریہ