منوج باجپائی حادثے کا شکار ہوگئے

شائع 10 جون 2017 01:41pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار منوج باجپائی ممبئی میں ایک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ تاہم حادثے میں اداکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔

منوج اپنے منیجر کے ساتھ گھر واپس جارہے تب بائیک کے ساتھ ان کو یہ حادثہ پیش آیا۔

اداکار کے مطابق روڈ پر پھسلن کی وجہ سے وہ گاڑی آہستہ چلا رہے تھے تب ایک بائیک چلانے والے نے تیز رفتار ی میں گاڑی کو اوور ٹیک کیا۔ بائیک نے اپنا توازن کھویا اور بائیک پر بیٹھا جوڑا زمین پر جا گرا۔ فوراً ہی منوج نے بریک لگا دیے۔

زرائع کے مطابق لوگ اکٹھے ہوئےاور ایمبولنس کو بُلایا اور جوڑے کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ کسی کو زیادہ  چوٹ نہیں آئی۔ میں کچھ دنوں سے بیمار تھا تو اس لئے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا۔ میرا ڈرائیور موجود نہیں تھا اس لئے مجھے گاڑی خود ہی چلانی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مکمل طور پر صحیح ہوں اور سب سے گزارش کرتاہوں کہ مون سون کے سیزن میں محفوظ رہیئے اور خیال کیجئے۔

منوج باجپائی آخری بار رام گوپال ورما کی فلم سرکار 3میں دیکھے گئے تھے۔ ان کے آئندہ پروجیکٹس میں آئیارے اور لو سونیا ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز