ٹینس کے مقابلوں میں مبینہ میچ فکسنگ کا انکشاف

شائع 18 جنوری 2016 10:25am

tennis000000000

لندن:کرکٹ کے بعد ٹینس کے عالمی مقابلوں میں مبینہ میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے تاہم کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ٹینس مقابلوں میں مبینہ میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے، تاہم میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گیے۔

میچ فکسنگ کے انکشاف کے باوجود مشتبہ کھلاڑیوں پر پابندی نہیں لگائی گئی، انٹیگریٹی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سالوں کے دوران سولہ اہم کھلاڑیوں نے میچ فکسنگ کی اس بات کا انکشاف خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ومبلڈن سمیت اہم مقابلوں میں میچ فکسنگ کی گئی، میچ فکسنگ میں گرینڈ سلم ٹائیٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔