سیف علی خان کی سابقہ بیوی کرینہ کپور پر برہم

شائع 21 جون 2017 08:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کی سابقہ بیوی امرتا سنگھ نے ان کی موجودہ بیوی کرینہ کپور خان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سیف اور امرتا کی بیٹی سارہ علی خان کا انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور ہیں۔

امرتا کی بیٹی سارہ علی خان بولی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں اور ان کے بارے میںان دنوں اس بات کی بھی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ان کا انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کے ساتھ افیئر چل رہا ہے جس پر سارہ کی ماں امرتا سنگھ نے سیف علی خان کی موجودہ بیوی کرینا اور سیف پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

امرتا سنگھ کا کہنا ہے کہ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی کہ سارہ کو کوئی کچھ سمجھا کیوں نہیں رہا وہ ایک ایسے شخص کے پیچھے جارہی ہے جس کے پہلے سے کافی اداکاراؤں کے ساتھ افیئرز ہیں۔اسی بات پر وہ کرینہ سے بھی بہت ناراض ہیں کہ انہوں نے ان دونوں کی 'لو اسٹوری' کو کیسے قبول کیا ہوا ہے۔

اس،عاملے کو حل کرنے کے لئے امرتا سنگھ نے انیل کپور سے بھی رابطہ کیا ہے اور معاملے پر بات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امرتا سنگھ نے سارہ علی خان کو ان سب چیزوں سے دور رہنے اور اپنے کریئر پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

خیال رہے کہ بولی وڈ نواب سیف علی خان جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پتودی اور اداکارا شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں انہوں نے امرتا سنگھ سے تیرہ سال چھوٹے ہونے کے باوجود سنہ 1991 میں شادی کی تھی۔

 امرتا سے ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں جن کے نام سارا علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔تاہم ان دونوں کی یہ شادی کچھ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2004 میں انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

بشکریہ بولی وڈ ببل