عامر خان نے ایک بار پھر 50 کلو وزن کم کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

اپ ڈیٹ 21 جون 2017 09:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

عامر خان بولی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں جس کی وجہ ان کا ہر کردار میں خود کو اس طرح ڈھالنا ہے کہ کہیں سے کوئی کسر باقی نہ رہے۔

مسٹر پرفیکٹ کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہر چیز کو اس کی پوری پرفیکشن کے ساتھ ادا کیا جائے۔ اسی لئے وہ کردار کی ضروریات اور اس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اپنا حلیہ بھی تبدیل کرنے میں بھی نہیں ہچکچاتے اور کچھ ہی وقت میں اپنے اندر ایسی تبدیلی لے آتے ہیں کہ دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

عامر خان اپنی جسمانیت کو بدلتے موسم کی طرح بدلنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بہترین مثال ان کی فلم 'دنگل' سے لے کر اب تک آنے والی تبدیلی ہے۔

عامر خان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان کی نئی فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ کے درمیان لی گئی تصویروں کو شیئر کیا جس میں حیران کن تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنا وزن دوبارہ 120 کلو سے کم کرکے 70 کلو کرلیا ہے۔

انہوں نے نہ صرف اپنا وزن کم کیا بلکہ اپنی جسامت کی بناوٹ کو بھی تبدیل کرلیا ان کے کندھے پورے کریئر میں ایسے نہ تھے جیسے اب انہوں نے بنائے ہیں۔ حالانکہ ان کے گھر والے بارہا ان کو صحت کے حوالے سے خبردار کرتے رہتے ہیں لیکن وہ جتنی بار بھی اپنے اندر تبدیلی لاتے ہیں سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

بشکریہ ڈی این اے