انیل کپور نے بولی وڈ میں لمبے قیام کی وجہ بتادی

شائع 21 جون 2017 05:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

انیل کپورکا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں اتنے لمبے قیام کی وجہ ہے کہ وہ فیملی کیلئے فلمز بنایا کرتے تھے، جو نوجوان اداکاروں کو بھی کرنی چاہیئں۔

انیل کپور ،جو انڈسٹری میں تقریباً چار دہائیوں سے ہیں ، کا ماننا ہے کہ ایسی فیملی فلموں نے تمام بڑے اداکاروں کو انڈسٹری میں لمبے عرصے تک رہنے میں مدد دی ہے۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن جی، دلیپ کمار صاحب، اکشے کمار، جتندر ہم سب نے ایسی فلمیں کیں، جس کے بارے میں میرا ماننا ہے کہ بولی وڈ میں لمبے عرصے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نوجوان اداکاروں کو کہوں گا کہ اگر آپ لمبا قیام چاہتے ہیں تو فیملی انٹرٹینرز کرنا بہت ضروری ہے، جو آپ کو رُلا بھی سکتا ہے اور ہنسا بھی سکتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ لطف کے ساتھ چھوٹا سا پیغام ہمیشہ زبردست ہوتا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز