بگ باس 11: پہلے ہفتے میں بگ باس کس کو باہر کررہے ہیں؟

شائع 04 اکتوبر 2017 08:07am

bb

بگ باس بھارت کا سب سے متنازعہ اور سب سے مشہور رئیلٹی شو ہے، حال ہی میں اس شو کے گیارہویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس گرینڈ شو کی میزبانی بولی وڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کررہے ہیں۔

ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ سیزن الیون کی شروعات کے پہلے ہی روز بناء کسی انتظار کے کنٹیسٹنٹ کے درمیان جھگڑے اور ایک دوسرے پر طعنے بازی کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس ہاؤس میں پہلے دن ہی شدت اختیار کرگئی اور گھر سے نکالے جانے کے لئے نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ بھی اعلان کردیا گیا کہ شو میں موجود کنٹیسٹنٹ ہی اس شخص کو نامزد کریں گے جسے وہ نکالنا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے کوئی ایک (ویلڈ ریزن) مضبوط وجہ درکار ہوگی۔

جب ہاؤس میں نامزدگیوں کا آغاز ہوا تو سب سے پہلے پریانکا شرما سے کسی دو افراد کو نامزد کرنے کا کہا گیا انہوں نے پہلا نام شلپا کا لیا کیونکہ ان کا وِکاس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور دوسرا نام انہوں نے زبیر خان کا لیا جو سپنا چوہدری اور پنیش شرما سے جھگڑے تھے۔

پھر شیوانی درگا سے نامزد کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے بھی پہلا نام شلپا کا لیا اور دوسرا نام آکاش کا لیا جس کے لئے انہوں نے وجہ بتائی کہ وہ لڑکیوں سے بہت تیز آواز میں بات کرتے ہیں۔

اسی طرح سب سے پوچھا گیا اور تمام نامزدگیوں کے بعد پڑوسیوں سے کسی ایک فرد کو بچانے اور دو مزید نامزدگیاں کرنے کو کہا گیا۔ ان پڑوسیوں میں ماہ جبین صدیقی، سبیاسچی ستاپیتھی، لو تیاگی اور لوسنڈا نکولس شامل ہیں چونکہ ان پڑوسیوں کے پاس خاص پاور موجود ہے تو انہوں نے حنا کو بچا کر عرشی اور بندگی کا نام نامزد کردیا۔

اس طرح اب شلپا، جوتی، زبیرخان، بندگی کالرا اور عرشی خان ڈینجر زون میں آگئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ایک کنٹیسٹنٹ اس ہفتے بگ باس ہاؤس سے باہر نکال دیا جائے گا۔

Thanks to bollywoodlife