جڑواں 2کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار
فائل فوٹوبولی وڈ اداکار ورون دھون ایک بعد ایک ہٹ فلمیں دینے کے بعد ایک بار پھر باکس آفس پر چھا گئے ہیں۔
حال ہی میں ان کے آنے والی فلم جڑواں 2 باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ حکمرانی کر رہی ہے۔
ڈیوڈ دھون کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم نے پانچ دنوں میں 85کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔
معروف فلم ناقداور ٹریڈ تجزیہ کار تران آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کی کمائی کے اعداد شمار شیئر کیے۔
اگر فلم نے اس ہی انداز سے باکس آفس پر حکمرانی برقرار رکھی تو ایک ہفتے کے اندر 100کروڑ کا سنگِ میل بآسانی عبور کرلے گی۔
جڑواں 2،سلمان خان کی 1997کی بلاک بسٹر فلم جڑواں کا ری میک ہے۔
جڑواں 2میں جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنو بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔