اپنے لائف پارٹنرز کو دھوکا دینے والے 7 مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 05 اکتوبر 2017 08:03am

srkk

موجودہ دور میں ایمان داری سے اپنے ہر کام کو انجام دینے والا شخص بڑی مشکل سے ہی ملتا ہے اب چاہے وہ پیار و محبت کا معاملہ ہو یا تو پھر بزنس کا اس دور میں ایسا فرد ملنا بڑا ہی مشکل امر لگتا ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے ہی لائف پارٹنر کو دھوکے میں رکھا۔ لیکن کیا ہی بات ان لائف پارٹنرز کی بھی جنہوں نے ہر طرح کی صورتحال میں اپنے پارٹنرز کو ہمیشہ سپورٹ ہی کیا۔

اکشے کمار

ak

سنہ 2005 میں ریلیز ہونے والی مووی وقت کے بعد بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور پریانکا کے افیئرز کے چرچے خاصے مقبول ہوئے لیکن ٹوئنکل کھنا نے اپنے اوسان پر قابو رکھتے ہوئے اکشے کو اپنی طرف دوبارہ مائل کرلیا۔

شاہ رخ خان

gg

شاہ رخ خان اپنی شادی شدہ زندگی کی وجہ سے خاصے تنازعات کا شکار رہے ہیں لیکن اس وقت یہ صورتحال بد سے بد تر ہوگئی جب ان کے کاجول اور پریانکا کے ساتھ تعلقات کی خبریں گرم ہوئیں لیکن ہمیشہ کی طرح گوری نے اپنی مہارت سے شاہ رخ خان کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا۔

ہریتک روشن

hr

گذشتہ دونوں کہانیوں کی طرح اس کہانی کا اختتام کچھ اچھا نہ ہوا اور پچھلے سال دسمبر میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

راج کپور

raj

اگر آپ بولی وڈ کی خبریں ابتداء سے ہی سنتے آرہے ہیں تو آپ کو راج کپور اور نرگس کے معاملات کا بھی پتا ہی ہوگا۔

امیتابھ بچن

bigb

امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا ان تینوں کے درمیان 'لَو ٹرائی اینگل' کی باتیں تو شروعات سے ہی چل رہی ہیں لیکن کسی نہ کسی طرح جیا بچن اسے سنبھالنے میں کامیاب رہیں۔

کاجول

srkk

کاجول اور شاہ رخ خان کے افیئر کی خبریں بھی انڈسٹری کی زینت بنی رہی ہیں لیکن جب اجے اور کنگنا کے تعلقات کھل کر سامنے آئے تو حساب برابر ہوگیا۔

کنگنا رناوت

kangna

کنگنا رناوت اور ادیتیا پنچولی ان دونوں ناموں کے گرد ایک بڑا بم پھوٹا ہوا ہے اور ان کے تعلقات کو کنگنا خود بھی مان چکی ہیں تاہم زرینہ نے کسی نہ کسی طرح کنگنا کا پتا صاف کر ہی دیا۔

Thanks to wittyfeed