بولی وڈ حسیناؤں سے بھی زیادہ کمانے والی ساؤتھ انڈین حسینائیں

شائع 06 اکتوبر 2017 11:53am

main

بولی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی حسیناؤں میں دپیکا پاڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ جیسی اداکاراؤں کا شمار ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کمائی کےمعاملے میں ساؤتھ انڈین اداکارائیں بھی ان سے کسی صورت کم نہیں ہیں۔ 

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کونسی ساؤتھ انڈین اداکارائیں ہیں جو کمائی کے معاملے میں بولی وڈ اداکاراؤں کی ٹکر پر ہیں۔

نیانتھرا، اصل نام ڈائینا مریم کورین

nayanthra

ساؤتھ انڈین اداکاراؤں میں سب سے زیادہ امیر اداکارہ نیانتھرا ہیں انہیں خوبصورت ترین حسیناؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انوشکا شیٹھی

as

انوشکا شیٹھی کئی بولی وڈ حسیناؤں سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں وہ ایک فلم کے باآسانی 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے لے لیتی ہیں۔

تمنا بھاٹیا

tamanna

تمنا بھاٹیا کی فی مووی آمدنی بھی اچھی خاصی ہے وہ ایک مووی میں کام کرنے کے 1 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے بٹور لیتی ہیں۔

شریا سارن

ss

شریا اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں جو فی مووی 1.5 کروڑ روپے ہتھیا لیتی ہیں انہوں نے کچھ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

کاجل اگروال

kajal

کاجل اگروال کو بھی کون نہیں جانتا وہ تامل فلموں کی جان سمجھی جاتی ہیں انہوں نے کچھ بولی وڈ موویز میں بھی کام کیا ہے۔ کاجل کی فی مووی آمدنی 1 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

تریشا کرشنن

trisha-krishnan-stills-photos-pictures-551

تریشا ایک مووی کرنے کے 80 لاکھ سے 1 کروڑ بھارتی روپے معاوضے کے طور پر لے لیتی ہیں۔

ہنسیکا موٹوانی

Hansika-Motwani (1)

بولی وڈ میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے والی اداکارہ نے تامل فلموں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے وہ بھی تقریباً 80 لاکھ روپے فی مووی بٹور لیتی ہیں۔

پریا مانی

Priyamani

پریا مانی بھی تامل فلم انڈسٹری کو اب تک کئی کامیاب فلمیں دے چکی ہیں ان کی فی مووی آمدن 70 سے 75 لاکھ روپے ہے۔

شروتی حسن

sh

مشہور فلم چاچی 420 کے اداکار کمال حسن کی خوبصورت بیٹی شروتی بے حد مقبول ہوگئی ہیں ان کی اداکاری اور حسن کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ہیں فی مووی 70 سے 75 لاکھ کمانے کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

سمانتھا روتھ

sman

چاہے سمانتھا روتھ کے نام سے لوگ اتنے واقف نہ ہوں لیکن وہ تھی تامل انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں ان کی فی مووی آمدنی 70 لاکھ روپے ہے۔

Thanks to wittyfeed