مختلف جرائم کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانے والے بولی وڈ اداکار

شائع 07 اکتوبر 2017 09:07am

mmm

بولی وڈ سپر اسٹارز جہاں اپنی اداکاری اور اپنے اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں انہیں اپنے کیریئر میں کئی تنازعات کا سامنا بھی رہا ہے۔ چونکہ جب انسان شہرت حاصل کرتا ہے تو اسے اپنے سر چڑھا لیتا ہے، دوسرے انسانوں کو خود سے کم تر سمجھنے لگتا ہے اور اثناء میں کئی جرائم بھی سرزد کر بیٹھتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کون کون سے بولی وڈ اداکار مختلف جرائم سرزد کرکے حوالات کی ہوا کھا چکے ہیں۔ آپ بھی جانیئے۔

سلمان خان

sallu

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے سنہ 2002 شراب کے نشے میں فٹ پاتھ پر سو رہے کئی افراد پر گاڑی چڑھا دی جس سے ہلاکتیں بھی ہوئیں اس کے علاوہ نائینٹیز میں بھی انہیں راجستھان میں کالے ہرن کا شکار کرنے پر جیل ہوچکی ہے۔

انکِت تیواری

ankit-tiwari-arrest480

انکِت تیواری نے اس لسٹ کو حال ہی میں جوائن کیا ہے انہوں نے اپنی ہی ایک دوست کو زیادتی کا نشانہ بنا کر جیل کی ہوا کھائی۔

اندر کمار

inder

اندر کمار کو اپنی ہی گرل فرینڈ کو اندھیری کے اپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ ان کی 24 سالہ گرل فرینڈ پیشے سے ایک ماڈل ہیں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اندر نے انہیں فلموں میں رول دلانے کا جھانسہ دے کر بلایا اور اگلی دو راتوں تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنجے دت

sanjay-dutt-file-photo

ممبئی میں سیریل دھماکوں کے کیس میں سنجے دت کو ساڑھے تین سال پونے کی جیل میں سزا کاٹنا پڑی ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

جان ابراہم

John-Abraham

اسمارٹی بوائے جان ابراہم بھی سلاخوں کے پیچھے جاچکے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں اوباش بائیک رائیڈنگ کرکے دو معصوم افراد کو اڑا دیا تھا۔

شینے اہوجا

Bollywood actor Shiney Ahuja, left, accompanied by his wife Anupam Ahuja leaves the Arthur Road jail in Mumbai, India, Saturday, Oct. 3, 2009. According to a local news agency Ahuja, accused of raping his 20-year-old domestic help, was granted bail Saturday. Following court orders he will stay in New Delhi state till the commencement of the trial. (AP Photo/Dhiraj Singh)

شینے اہوجا نے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر انہیں بھی حوالات کی ہوا کھانا پڑی۔

فردین خان

fardeen

فردین خان کو ڈرگز خریدتے ہوئے پکڑا گیا اور 5 دن تک حوالات میں رکھنے کے بعد ضمانت دی گئی۔

سونالی بیندرے

sonali

سونالی بیندرے کو ایک میگزین کور کے لئے قابل اعتراض شوٹنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کے بعد فوراً انہوں نے ضمانت کروالی۔

مونیکا بیدی

monica

انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کی سابقہ گرل فرینڈ مونیکا بھی جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔

سیف علی خان

Bollywood actor Saif Ali Khan is escorted by the police at a police station in Mumbai February 22, 2012. Khan has been charged with assaulting two fellow diners at Mumbai's Taj Mahal Palace hotel, police said on Wednesday and is currently released on bail. REUTERS/Stringer (INDIA - Tags: ENTERTAINMENT CRIME LAW)

سیف علی خان کرینہ اور ملائکہ کے ساتھ تاج ہوٹل گئے جہاں انہوں نے ایک فرد کو مارا جس پر انہیں بھی جیل جانا پڑا۔

اکشے کمار

ak

اکشے کمار اور ان کی اہلیہ کی پبلک کے درمیان شرمناک حرکت نے انہیں بھی جیل کی ہوا کھلائی۔

سنیل شیٹھی

sunil

سنیل شیٹھی بھی جیل کی سلاخوں کا سامنا کرچکے ہیں۔

Thanks to newseastwets