گرتے بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کا آسان اور کارگر طریقہ
بالوں کا گرنا یا پتلے بال ہونا خواتین کا ایک عام مسئلہ ہے۔ لیکن یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ کچھ مرد حضرات بھی اس پریشانی کا شکار ہیں۔
بالوں گرنا ، خشکی، جوئیں اور ان سے جڑے دیگر مسائل عموماً کھارے پانی اور سستے شیمپو کے استعمال اور دھول مٹی کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے علاوہ ذہنی دباؤ اور پریشانیاں بھی ان مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔
آج آپ کو ان تمام مسائل سے چھٹکارا پانے اور بالوں کو لمبا ، گھنا اور چمکدار بنانے کا آسان اور کارگر طریقہ بتا رہے ہیں۔
٭ سب سے پہلے ایک پیاز لیں اور اسے چھیل کر دونوں سِروں کو کاٹ کر الگ کردیں۔
٭ اس چھلی ہوئی پیاز کو ایک کٹوری میں باریک کدوکش کرلیں۔
٭ پھر ایک چھلنی کی مدد سے اس کدوکش کی ہوئی پیاز کا رس نچوڑیں۔ اس کیلئے آپ پیاز کو چھلنی میں ڈال کر چمچے سے دبائیں۔ پیاز کا رس الگ ہو جائے گا۔
٭ اس نچوڑے ہوئے رس میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
٭ اب اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر تھوڑی دیر مساج کریں اور تیس منٹ تک چھوڑ دیں۔
٭ پھر بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔
٭ بہترین نتائج کیلئے آُپ کو یہ عمل دو سے تین ہفتے تک کرنا ہوگا۔
انشاءاللہ آپ نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
بشکریہ Simple Beauty Secrets


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔