یہ 8 علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ چینی کا استعمال زیادہ کررہے ہیں

شائع 10 اکتوبر 2017 06:47am

main

اکثر اوقات آپ اس بات کو نوٹ کرتے ہوں گے کہ جب بھی آپ کے جسم کے کسی حصے میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو آپ کا دماغ فوراً اُس جانب آپ کی توجہ مرکوز کردیتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تکلیف آپ کو ہورہی لیکن دراصل وہ تکلیف آپ کو نہیں آپ کے جسم کو ہورہی ہوتی ہے جسے آپ محسوس کرتے ہیں۔

اسی طرح جب انسان اپنی ڈائیٹ میں کوئی اضافی چیز کنزیوم کرتا ہے تو اس کی علامات بھی جسم پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کون سی علامات ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ چینی کا استعمال زیادہ کررہے ہیں اور اب آپ کو کنٹرول کی ضرورت ہے۔

میٹھے کی شدید طلب

shutterstock_727392583

اگر آپ کے لئے میٹھی چیزوں کو چھوڑنا مشکل ہورہا ہے تو پریشان نہ ہوں ایسے کئی افراد ہیں جو میٹھے کو چھوڑنے یا کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوپا رہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق میٹھا بھی انسان کے لئے ڈرگز کی طرح کام کرتا ہے اور کھاتے ہی دماغ کو تسکین بخشتا ہے۔ تو ایسے میں آپ کو اپنے دماغ پر قابو رکھتے ہوئے میٹھے کا استعمال کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

جلد پر جھریاں پڑنا

shutterstock_725873212

میٹھا زیادہ کنزیوم کرنے کی ایک اور نشانی یہ ہے کہ آپ کی جلد میں جھریاں پڑنا شروع ہوجائیں گی اور آپ اپنی عمر سے کہیں زیادہ محسوس ہونے لگیں گے۔ اسی لئے آپ کو اس بات پر گہری توجہ دے کر چینی کا استعمال کم سے کم کردینا چاہیئے اور پروٹین والی غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیئے۔

وزن میں اضافہ

shutterstock_727289317

چینی میں کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جب آپ چینی معینہ مقدار سے زیادہ کنزیوم کرنے لگتے ہیں تو وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یہ آپ کی جسمانی توانائی کو ماند کردیتا ہے تو ہمیشہ تندرست و توانا رہنے کے لئے چینی کو معینہ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

دانتوں میں درد ہونا

shutterstock_727353670

دانتوں میں درد کی وجہ کیوٹی ہوتی ہے اسی لئے جب بھی آپ کے دانتوں میں درد ہوتو سب سے پہلے اپنے ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔ کیوٹی کی سب سے بڑی وجہ ہمارے منہ میں موجود بیکٹیریا ہوتے ہیں ان بیکٹیریا کی اصل غذا چینی یا میٹھی چیز ہے۔ اسی لئے جب بھی آپ کے دانتوں میں تکلیف ہوتی ہوتو چینی کے استعمال کو کم سے کم کردیں تاکہ آرام آجائے۔

سوزش

shutterstock_725748028

حال ہی میں جاری ہوئی ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال سوزش کا بھی باعث بنتا ہے۔ یہ بیماری خواتین کو زیادہ اپنی لپیٹ میں لیتی ہے۔ شوگر زیادہ کنزیوم کرنے کی اس علامت کو بھی نظر انداز نہ کریں۔

مردوں کے مخصوص مسائل

shutterstock_674369686

شوگر زیادہ کنزیوم کرنا نظام انہضام پر بھی بے حد اثر انداز ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے کئی ایسی بڑی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں جو انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہیں۔ چینی کے زیادہ استعمال سے مردوں کو مخصوص مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔

دن بھر تھکاوٹ کا شکار رہنا

7

جب انسان کا شوگر لیول بڑھ جاتا ہے تو وہ اکثر ہی تھکاٹ کا شکار اور بوجھل بوجھل سا نظر آتا ہے تو اگر آپ ایک چست اور توانا زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو شوگر کو کنٹرول کریں۔

میٹھے کے علاوہ کچھ اچھا نہ لگنا

8

اگر آپ کو بھی میٹھے کے علاوہ کوئی بھی چیز اچھی نہیں لگتی تو آپ کا شوگر لیول بھی کافی اوپری سطح پر ہوگا ایسے میں اگر آپ کو اپنی زندگی سے پیار ہے تو میٹھی چیزوں کو کھانے پر کنٹرول کرتے ہوئے صحت مند زندگی کی طرف واپس آنے کی کوشش کریں۔

Thanks to providr