مہلک بیماریوں کا شکار 10 بولی وڈ اداکار

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2017 12:06pm

Untitled-2

بیماری عہدہ، رتبہ یا شخصیت دیکھ کر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ بولی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات بھی ان کا شکار ہوگئی ہیں۔ یہاں آپ کو دس ایسی بولی وڈ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو انتہائی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

٭ منیشا کوئرالا

Image result for manisha koirala cancer

منیشا کوئرالا 2012 سے بیضہ دانی کے کینسر میں مبتلا تھیں، تاہم وقت پر علاج کروانے کے باعث اب مکمل صحتیاب ہیں۔

٭ لیزا رے

Image result for Lisa ray cancer

سال 2009 میں لیزا ملٹیپل مائلوما کینسر ہو گیا تھا جس میں پلازمہ سیل برباد ہوجاتے ہیں۔ لیکن انہوں نے بھی وقت پر تشخیص ہونے کے باعث اس کا علاج کروا لیا۔

٭ سیف علی خان

Image result for Saif ali khan

سیف علی خان کو 2017 میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ جبکہ وہ اب بھی مایکورڈئیل انفیرکچتیہن کی موروثی بیماری میں مبتلا ہیں ۔

٭ یووراج سنگھ

Image result for Yuvraj singh cancer

2011 میں بھارت کیلئے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یووراج میں اسٹیج ون کے لنگ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ لندن میں کیمو تھراپی کے مراحل سے گزرنے کے بعد یووراج 2012 میں بھارت واپس لوٹے۔

٭ امیتابھ بچن

Related image

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن میستھینیا گریوس نامی بیماری کا شکار ہیں۔ اس میں جسم کے عضلات کمزور ہوجاتے ہیں۔

٭ رجنی کانت

Related image

رجنی کانت 2011 میں پھیپھڑوں کی سوجن کا شکار ہوئے اور کافی عرصہ آئی سی یو میں بھی گزارا۔

٭ سونم کپور

Image result for Sonam kapoor Hospital

سونم کپور بچپن ہی سے ذیابیطس کا شکار ہیں۔ لیکن اپنی ڈائٹنگ کے باعث انہوں اس پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے۔

٭ سلمان خان

Image result for salman khan

سلمان ٹریگیمینل نیوریلجیا کا شکار ہیں۔اس بیماری میں جبڑوں اور چہرے میں درد ہوتا ہے۔ لیکن امریکا میں علاج کروانے کے باعث یہ اب کم ہوگیا ہے۔

٭ ہریتک روشن

Related image

ہریتک کو کرونک سبڈیورل ہیماٹوما کی بیماری یہ۔ انہیں یہ بیماری سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث ہوئی تھی۔ جس کے باعث ہریتک اب بھی سر درد کا شکار رہتے ہیں اور ہسپتال کے چکر لگاتے ہیں۔

٭ شاہ رخ خان

Image result for shahrukh khan injured

کنگ خان کو ماضی میں کندھے کی 5 سرجریز سے گزرنا پڑا ہے۔ جبکہ یہ اب بھی کمزور بازو اور کمردرد کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے سیٹ پر ہمیشہایک ڈاکٹر ضرور موجود ہوتاہے۔