مشہور ہونے کے بعد ارشد خان 'چائے والے' کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟
گذشتہ برس انٹرنیٹ سنسیشن بننے والے ارشد خان المعروف (چائے والا) 1998 میں اسلام آباد میں پیدا ہوئے ان کی عمر 19 برس ہے۔ ان کی فیملی 25 سال قبل مردان سے ہجرت کرکے بہتر مستقبل کی تلاش میں اسلام آباد آئی تھی۔
ارشد خان کے مشہور ہونے کی وجہ تو سب ہی کو معلوم ہے لیکن ہم ایک بار پھر بتانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد اتوار بازار میں معمول کے مطابق چائے بیچ رہے ارشد خان اپنے کام میں مشغول تھے کہ ایک جیا نامی فوٹوگرافر کو ان کی شخصیت خاصی متاثر کن لگی اور انہوں نے ارشد کی تصویر لے لی۔
پھر کیا تھا بس ارشد کی تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالنا تھا اور وہاں ان کی قسمت کا ستارہ چمکنا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ارشد کی یہ تصویر اتنی وائرل ہوگئی کہ دنیا بھر میں پاکستانی چائے والے کے چرچے مشہور ہوگئے۔
انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے بے شمار لائکس ملے اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔ کوئی ان کی آنکھوں کی تعریف کرتا تو کوئی ان کی پرسنیلٹی کی تعریف کرتے نہ تھکتا۔
ارشد خان کا تعلق ایک پٹھان فیملی سے ہے اور ان کے 17 مزید بہن بھائی ہیں۔ ارشد خان نہ کبھی اسکول گئے اور نہ ہی ان کا کوئی ایجوکیشن بیک گراؤنڈ ہے یہاں تک کہ وہ سادہ ترین اردو اور انگلش لینگویج کے الفاظ بھی نہیں سمجھ پاتے۔ وہ محض 14 سال کی عمر سے ہی اسلام آباد میں کام کررہے تھے۔
وہ غربت کے باعث بہت چھوٹی عمر سے ہی محنت مزدوری کرنے لگے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ان دیہاڑی 500 روپے ہے جس حساب سے وہ ماہانہ 15000 روپے کماتے ہیں۔
ابتداء میں انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اداکار یا ماڈل بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور مستقبل میں چائے بیچنے کو ہی ترجیح دوں گا تاہم بعد میں ان کا ذہن بدل گیا اور انہوں نے موویز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تاہم ان کی قسمت نے پلٹا کھانے کے بعد ایسا رخ اختیار کرلیا کہ وہ دنیا کے ایک مشہور سلیبرٹی بن گئے ان کی حالیہ فیس بک پوسٹس میں بھی ان کی پرسنیلٹی مزید نکھر کر سامنے آرہی ہے۔
























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔