فلم دنگل کرتے وقت مداح کھودینے کا ڈر تھا: عامر خان

شائع 12 اکتوبر 2017 12:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اسٹار عامر خان کہتے ہیں کہ جب انہیں فلم دنگل میں پہلوان ماہویر سنگھ پھوگٹ کے کردارکی پیشکش کی تو وہ خوفزدہ تھے کہ کہیں وہ اپنی فین فالوئنگ  نہ کھودیں۔

بدھ کے روز اپنی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کی تشہیر کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ'میں ڈر گیا تھا۔ جب میں نے دنگل کی کہانی سنی تو میں نے سوچا کہ مجھے فلم کرنی ہوگی۔'

' لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ میں نے ابھی ہی دھوم 3اور پی کے کی ہیں اور میرا ایک اسٹار امیج ہے۔ اگر میں نے یہ فلم کی تو میں بوڑھا اور موٹا ہوجاؤں گا۔ میرے مداح کیا سوچیں گے؟ مجھے امید ہے میں نے کوئی مداح نہیں کھویا ۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'فلم میں ماہویر 55برس کا ہے۔ میں 52 کا ہوں، ہمارے درمیان کم فرق ہے۔ لیکن یہ مداحوں کو یہ نہیں پتہ۔ وہ تو مجھے 30برس کے آدمی کے طور پر دیکھتے ہیں۔'

 لہٰذا میں نے ہدایتکار سے کہا کہ مجھے فلم پسند ہے اور میں یہ 10سال بعد کروں گا جب میں بوڑھا ہوجاؤں گا۔ وہ اس پر بھی راضی تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'لیکن فلم کی کہانی میرے دماغ میں بیٹھ گئی تھی۔ لہٰذا میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہیئے اور کسی چیز سے نہیں ڈرنا چاہیئے۔

گزشتہ برس ریلیز ہونے والے فلم دنگل نے دنیا بھر میں متعدد ریکارڈ بنائے۔

عامرکا کہنا تھا کہ بحیثیتِ پروڈیوسر انہیں یہ بات پسند ہے کہ ان کی فلمیں کمانے کے قابل ہوتی ہیں۔

بشکریہ زی نیوز