سنی لیونی نے خریدی خوبصورت گاڑی

شائع 12 اکتوبر 2017 02:07pm
Instagram بشکریہ Instagram بشکریہ

سنی لیونی نے اپنی خوبصورت کاروں کے گیراج میں ایک اور کار کا اضافہ کرلیا ہے۔

سنی لیونی نے انسٹا گرام پر  اپنی نئی کار مازراٹی گِبلی نیرِسمو ایڈیشن کی تصاویر شائع کیں۔

یہ لمیٹڈ ایڈیشن صرف امریکا اور کینیڈا میں دستیاب ہے ، جِسے سَنی نے وہیں خریدا ہے۔

اس ایڈیشن کی صرف 450گاڑیاں بنی ہیں جن کی بھارت میں فی گاڑی کے حساب سے قیمت ایک کروڑ 36لاکھ روپے ہے۔

تاہم امریکا میں اس کی قیمت تقریباً 50لاکھ روپے ہے۔

اس کا ر کا ڈیبیو 2017نیویارک موٹر شو میں ہوا تھا۔ اس کا نام نیرِسمو ،اطالوی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب انتہائی سیاہ ہے۔

یہ سَنی کی دوسری مازراٹی ہے۔ پہلی مازراٹی انہیں ان کے شوہر ڈینیل ویبر نےدی تھی۔

وہ ان متعدد بولی وڈ اسٹارز کے کلب کا حصہ بن گئیں ہیں جو مازراٹی رکھتے ہیں جن میں ارجن کپور، اجے دیوگن، سُشانت سنگھ راجپوت شامل ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز