کرکٹرز پر فدا ہوجانے والی 10 مشہور بولی وڈ اداکارائیں
ویسے تو ساری دنیا ہی بولی وڈ اداکاراؤں کی دیوانی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکارائیں کس کی دیوانی ہیں۔ بولی وڈ انڈسٹری میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو کرکٹرز کی دیوانی ہیں۔
جی ہاں! آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کون کون سی مشہور اداکارائیں ہیں جو کرکٹرز پر اپنا دل ہار بیٹھیں اور ان پر فدا ہو گئیں۔
زینت امان فدا ہوئیں عمران خان پر

پاکستان کے سب سے کامیاب ترین اور ورلڈکپ 92 کے فاتح کپتان عمران خان پر بولی وڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان فدا ہوئیں۔ ان دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا لیکن شاید ان کا ایک ہونا لکھا نہیں تھا دونوں ہی میں علیحدگی ہوگئی۔
نینا گپتا فدا ہوئیں ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز پر

اس جوڑے کے درمیان بہت تھوڑے عرصے کے لئے ایک متنازعہ رشتہ قائم رہا جب۔ بولی وڈ اداکارہ نینا اور کرکٹر ویوین ایک ساتھ تھے تو کافی عرصے تک ہیڈلائنز میں رہے۔ ان کے بچے کا نام مسابا گپتا ہے تاہم دونوں نے کبھی شادی نہیں کی۔
رینا روئے فدا ہوئیں محسن حسن خان پر
فائل فوٹوپاکستان کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ رینا روئے کے افیئر کے چرچوں نے بھی خاصی مقبولیت حاصل کی۔ دونوں نے شادی بھی کی تاہم بعد ازاں دونوں میں بن نہ سکی اور علیحدہ ہوگئے۔
انوشکا شرما فدا ہوئیں موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر
اس جوڑے کو کرکٹ اور بولی وڈ کا سب سے اسٹائلش قرار دیا جاتا ہے اس جوڑے نے اب تک شادی تو نہیں کی تاہم دونوں کے روابط بہت مضبوط اور بظاہر نہ ٹوٹنے والے نظر آتے ہیں۔
گیتا بسرا فدا ہوئیں ہر بھجن سنگھ پر

کچھ عرصے تک محض اچھے دوست رہنے کے بعد دونوں نے 29 اکتوبر 2015 کو شادی کرلی ابتدائی دنوں میں دونوں کے درمیان اونچ نیچ ہوئی تاہم اب وہ ایک خوشنما شادی شدہ زندگی کو انجوائے کررہے ہیں۔
سنگیتا بجلانی فدا ہوئیں سابق بھارتی کپتان اظہر الدین پر

ایک دور تھا جب سنگیتا بولی وڈ کی تمام اونچائیوں کو سر کرتی چلی جارہی تھیں اسی دوران ان کی ملاقات بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین سے ہوئی دونوں کے درمیان پیار ہوگیا اور 1996 میں شادی کرلی۔ تاہم 14 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد 2010 میں راہیں جدا کرلیں۔
نغمہ فدا ہوئیں سوور گنگولی پر

سورو گنگولی بھارت کے سابق کپتان ہیں ایک وقت میں وہ بھارت کے سب سے مشہور کرکٹر تھے۔ اسی دوران ان کے اور بولی وڈ اداکارہ نغمہ کے افیئر کے چرچوں نے بھی خاصی آواز اٹھائی۔ سورو شادی شدہ بھی تھے اور ان کا کیریئر بھی متاثر ہورہا تھا اس وجہ سے انہوں نے کنارہ کشی کرنے میں ہی عافیت جانی۔
سگاریکا گھٹگے فدا ہوئیں ظہیر خان پر

سگاریکا بولی وڈ کی ایک انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں، انہیں پہلی بار فلم 'چک دے انڈیا' میں دیکھا گیا۔ تاہم فلم کی ریلیز کے بعد ان کے بارے میں بہت کم ہی سنا گیا۔ انہیں کرکٹر یووراج سنگھ اور ہزل کیچ کی شادی میں ایک ساتھ کپل کی صورت میں آتا دیکھا گیا۔ انہیں اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا تاہم دونوں جانب سے اس خبر کی تردید کی جاتی لیکن پھر 24 اپریل 2017 کو دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کیا۔
یووراج سنگھ اور کم شرما

محبتیں گرل کم شرما نے ہیزل سے ملاقات سے قبل یووراج کو کلین بولڈ کردیا تاہم بعد میں دونوں ہی نے ال گراہ اختیار کرلی۔
امرتا سنگھ فدا ہوئیں روی شاستری پر

جب کرکٹ کی دنیا میں یووراج اور ویرات کا نام بھی نہیں تھا تب بھارتی کرکٹ ٹیم کی جان روی شاستری تھے۔ ان کی مقبولیت کا جادو سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ پر بھی چل گیا اور امرتا کو شارجہ میں شاستری کے لئے چیئر کرتا بھی دیکھا گیا۔ اس کہانی کا انجام بھی ناکامی پر ہی ہوگیا۔
Thanks to bollywoodshaadis


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔