قالین کو نیا رکھنے کے آسان اور کارگر طریقے

شائع 19 اکتوبر 2017 05:49am

Untitled-1

اگر آپ گھر کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً اس کیلئے آپ کو قالین کی ضرورت پڑے گی، کیونکہ قالین کے بنا کمرے میں خوبصورتی دکھائی نہیں دیتی۔

لیکن اگر قالین ہی گندا ہو تو کیا گھر خوبصورت لگے گا؟ یقیناً نہیں۔ قالین کو صاف کرنا آسان کام نہیں ہے، اس کیلئے کافی محنت درکار ہوتی ہے۔ ہم قالین کو گندا ہونے سے تو نہیں بچا سکتے لیکن اس کو صاف رکھنے کے چند آزمودہ اور آسان طریقے آپ کو بتا رہے ہیں۔

ملاحظہ کیجئے۔

٭ قالین کو جھاڑیں

Image result for carpet dusting

اپنے قالین کو مہینے میں ایک بار ضرور جھاڑیں، اس سے اس میں پھنسی ہوئے مٹی اور دھول کے ذرات نکل جاتے ہیں، اور قالین لیتے وقت کوشش کریں کہ اس کا سائز چھوٹا ہو۔ اس سے آپ کو جھاڑنے میں آسانی ہوگی۔

٭ ویکیوم کریں

Image result for carpet vacuum

قالین کے اس حصے کو لازمی ویکیوم کریں جہاں کھانے کے ذرات اور دھول ہو۔ اس کے علاوہ بھی قالین پر روز ویکیوم کریں۔

٭ سال میں ایک بار دھلوائیں

Image result for washing carpet

اگر پرانے قالین کو نیا رکھنا چاہتے ہیں تو اسے سال میں ایک بار ضرور دھلوائیں، اور اسے خود دھونے کے بجائے باہر سے دھلوائیں۔

٭ قالین پر لگنے والے داغ کو نہ رگڑیں

Image result for rubbing stain on carpet

قالین پر داغ لگ جائے تو اسے کپڑے سے رگڑنے کے بجائے بیکنگ سوڈا یا سرکے سے صاف کریں۔ رگڑنے سے داغ نشان چھوڑ جاتا ہے۔

٭ اسپرے کا استعمال کریں

Image result for spraying on carpet

مارکیٹ میں مختلف اقسام کے اسپرے موجود ہیں جو قالین سے اٹھنے والی بو کو دورکرتے ہیں۔ ہفتے میں کم سے کم دوبار قالین پر اسپرے ضرور کریں۔