دولت کیلئے محبتوں کو دوھوکا دینے والی بولی وڈ اداکارائیں

شائع 25 اکتوبر 2017 03:57pm
File Photo File Photo

بولی وڈ کا شمار دنیا کی دوسری بڑی فلمی صنعت میں ہوتا ہے اور عام طور پر اس میں نام بنانے والی اداکاراوں پر دولت کی دیوی مہربان ہوجاتی ہے تاہم ایسی بھی بولی وڈ اداکارائیں ہیں جن کی محبتیں فلمی نگری میں شہرت سے قبل کسی نہ کسی سے جاری تھیں لیکن بولی وڈ میں شہرت کے بعد انہوں ن ایک حد تک اپنی ان محبتوں کو ٹھکرا دیا۔ ذیل میں ایسی بولی وڈ اداکاراوں کا بیان کیا گیا ہے۔

File Photo File Photo

دپیکا پڈوکون ۔۔۔

دپیکا کا شمار اب بولی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی شہرت کمانی والی اداکاراوں میں ہوتا ہے، اور اب وہ بولی وڈ میں اپنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، تاہم بولی وڈ میں شہرت حاصل کرنے سے پہلے دپیکا نہار پانڈیا نامی ماڈل کے ساتھ عشق میں مبتلا تھیں اور دونوں مختلف مقامات پر ایک ساتھ سیروتفریح کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے تھے، تاہم بعد میں دپیکا اور رنبیر کپور میں تعلق بننے کے بعد ان کا نہار سے قطع تعلق ہوگیا۔

File Photo File Photo

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا کا نام بھی اب کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے تاہم پریانکا بھی عاصم مرچنٹ کے ساتھ عشق میں مبتلا رہی ہیں لیکن دوہزار چودہ میں مس ورلڈ کا تاج سجانے کے بعد انہوں نے عاصم سے قطع تعلق کرلیا تھا۔

File Photo File Photo

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ اب بولی وڈ میں اونچی اڑان اڑ رہی ہیں اور اب وہ نہ صرف بولی وڈ میں قدم جماچکی ہیں بلکہ کئی لیڈنگ فنکاروں کے ساتھ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آرہی ہیں، لیکن شاید آپ واقف نہ ہوں کہ عالیہ بھٹ فلمی دنیا میں انٹری سے قبل اپنے اسکول کے زمانے کے دوست علی دادارکر کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی رہی ہیں۔

File Photo File Photo

انوشکا شرما۔۔

انوشکا شرما کے نام سے کون واقف نہیں ہے لیکن اگر ان کا اس فہرست میں تذکرہ نہ کیا جائے تو غلط ہوگا کیونکہ وہ بھی ماڈلنگ کے زمانے میں زوہیب یوسف نامی ماڈل کے ساتھ کئی مقامات پر گھومتے ہوئے پائی جاتی تھیں ، تاہم بعد میں انوشکا اور زوہیب نے ایک ساتھ بڑی فلم میں موقعہ حاصل کرنے کیلئے ممبئی کا رخ کیا جس کے بعد انوشکا تو کامیاب ہوگئیں لیکن زوہیب ناکامی سے دوچار ہوگئے اور یہی ان کے تعلقات کا اختتام تھا۔

File Photo File Photo

سوناکشی سنہا۔ ۔ ۔

سوناکشی سنہا بھی فیم سنیما انڈسٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر ادتیا شروف کے ساتھ عام طور پر گھومتے ہوئے پائی جاتی تھیں لیکن بعد میں دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور سوناکشی نے اپنی راہیں ادتیا سے جدا کرلیں۔

Courtesy: scoopwhop.com