آفریدی پر الزام لگانے والی عرشی خان کے خلاف کیسز کا انکشاف

تنازعات کی بات کی جائے تو بگ باس کے گیارہویں سیکوئل میں حصہ لینے والی عرشی خان کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ صرف بگ باس کے شو میں ہی نہیں بلکہ باہر بھی تنازعات پیدا کرنے میں عرشی خان نے کوئی کثر نہ چھوڑی۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرشی خان نے اپنی عمر، کردار اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں جھوٹ کہا ہے۔
اداکارہ گیہانا واسستھ عرشی خان سے عرصے سے واقف ہیں اور دونوں ایک ہی شہر کی رہنے والی ہیں۔ اداکارہ گیہانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرشی خان کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ بگ باس میں حصہ لینے والی عرشی پچاس سالہ آدمی کے ساتھ شادی شدہ ہیں جبکہ مقبولیت کے لئے عرشی نے اپنی عمر بھی غلط بتائی، درحقیقت ان کی عمر 32 سال ہے لیکن شو میں انہوں نے اپنی عمر 27 سال بتائی ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ عرشی نے بگ باس کے شو میں حصہ لینے کے لئے نہ صرف جعلی تعلیمی دستاویزات کا سہارا لیا بلکہ حیران کن بات یہ ہے کہ بگ باس شو میں حصہ لینے کیلئے ایسے اداکارہ کا چناؤ کیوں کیا جس نے اپنی پوری زندگی کے بارے میں جھوٹ کہا'
آفریدی پر عرشی خان کے الزام سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کبھی شاہد آفریدی سے ملی تک نہیں اور نہ ہی کبھی ان کا آفریدی سے رابطہ ہوا۔آپ کو بتاتے چلے کے صرف یہی نہیں بلکہ عرشی خان پراب تک 10 قانونی مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے باگ باس میں مدمقابل زبیر خان اور اکاش ڈدلانی کادعوے غلط ثابت کیے جاچکےہیں کہ نہ تو زبیر خان کا تعلق ہسینا پرکار سےہے اور نہ ہی اکاش ڈدلانی کا تعلق وشال ڈدلانی سے ہے۔
بشکریہ: بالی وڈ لائف



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔