شاہی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 7 مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 30 اکتوبر 2017 08:50am

main1

بولی وڈ نگری میں جس کو بھی موقع مل جائے اس کی تو قسمت ہی بدل جاتی ہے۔ اور صرف قسمت ہی نہیں بلکہ رہن سہن، چال ڈھال، رنگ و روپ اور لائف اسٹائل بھی بدل جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈسٹری میں کچھ اداکار ایسے بھی جن کا تعلق شاہی خاندانوں سے ہے اور ان کا چال ڈھال اور لائف اسٹائل وغیرہ پہلے سے ہی بہت بلند ہے؟

جی ہاں! آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے شاہی خاندان میں آنکھ کھولی لیکن فلموں میں کام کرنے کی چاہ انہیں بولی وڈ انڈسٹری میں لے آئی۔

سیف علی خان

سیف علی خان کو 'بولی وڈ کا نواب' بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ ان کو ایسے ہی نہیں کہا جاتا بلکہ ان کا تعلق واقعی ایک نواب خاندان سے ہے۔ جی ہاں سیف علی خان نواب منصور علی خان پتودی کے بیٹے ہیں جبکہ ان کے دادا افتخار علی خان پتودی، پتودی خاندان کے آٹھویں نواب تھے۔

سونل چوہان

Image result for sonal chauhan

مشہور و معروف مووی 'جنت' کی مرکزی اداکارہ سونل خان کا تعلق بھی ایک شاہی راجپوت خاندان سے ہے۔ ان کے والدین کافی روایتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مانی پور راجپوت ہیں۔

ریا اور رائما سین

یہ دونوں بہنیں بہت زیادہ مشہور تو نہیں ہیں تاہم ان کا تعلق بھی ایک شاہی خاندان تری پورہ سے ہے۔ ان کی پردادی برودہ کے مہاراجہ سایا جی راؤ گائیکورڈ کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ ان کی دادی الہ دیوی کوچ بہر کی شہزادی تھیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن جے پور کی مہارانی تھیں۔

ادیتی راؤ حیدری

Image result for aditi rao hydari

ادیتی راؤ حیدری کا تعلق بھی دو شاہی خاندانوں سے ہے۔ ادیتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی دوسری اہلیہ کرن کی کزن ہیں۔

بھگیا شری

Image result for bhagyashree

بھگیا شری کی بولی وڈ کی ملاک بسٹر مووی 'میں نے پیار کیا' میں سلمان خان کے ساتھ ہوئی۔ ان کا تعلق شاہی مراٹھی خاندان ساگلی سے ہے۔ ان کے والد وجے سنگھ راؤ مادھو راؤ پاٹوردن سانگلی کے موجودہ راجہ ہیں۔

کرن راؤ

Image result for kiran rao

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کا تعلق بھی ایک شاہی خاندان سے ہے ان کی پیدائش ٹیلنگانا خاندان میں ہوئی۔ کرن راؤ ادیتی راؤ حیدری کی کزن بھی ہیں۔ ان کے دادا جے رمیشور راؤ ضلع محبوب نگر، ریاست ٹیلنگانا وانا پارتھی کے راجہ تھے۔

Thanks to filmymantra