جب بولی وڈ اداکاراؤں کے انتہائی بُرے میک اپ کئے گئے

شائع 31 اکتوبر 2017 06:59am

main1
میک اپ انسان کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کو کتنی مقدار میں اور کیسے استعمال کرنا ہے یہ بات ہر شخص نہیں جانتا۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بولی وڈ کی اداکارائیں ہمیشہ ہی اپنے میک اپ ایک پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ سے کرواتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کبھی کبھی پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ بھی مہارت ہونے کے باوجود مار کھا جاتے ہیں اور گڑبڑ کر بیٹھتے ہیں۔ جی ہاں آج ہم آپ کو بولی وڈ اداکاراؤں کے گھٹیا ترین میک اپ میں لی گئی تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے ان تصاویر کو دیکھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔

ڈرائی اسکن پر میک اپ

Dry face blunder

انسان کی جلد اگر خشک ہوتو اس پر میک اپ اپلائی کرنے سے قبل موسچرائیزر استعمال کیا جاتا ہے ورنہ انسان کچھ اس طرح کا نظر آتا ہے۔ شاید میک اپ آرٹسٹ موسچرائیزر کا استعمال کرنا بھول گیا۔

بہت زیادہ فاؤنڈیشن

Too much foundation

جب آپ بہت زیادہ فیئر نظر آنا چاہتے ہیں تو فاؤنڈیشن کا زیادہ استعمال کر بیٹھتے ہیں ایسے میں اس طرح کی گڑبڑ ایک عام سی بات ہے جہاں فیئر دکھنے کی بجائے گال عجیب ہی نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

کونٹیکٹ لینس

Contact lens disaster

جب انسان کونٹیکٹ لینس کا استعمال کرتا ہے تو آنکھوں کا میک اپ بھی اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھار پروفیشنل آرٹسٹ بھی مار کھا کر ایسے کارنامے انجام دے بیٹھتے ہیں۔ اگر میک اپ لینس کے مطابق نہ ہوتو انسان اچھا لگنے کے بجائے ڈراؤنا لگنے لگتا ہے۔

ہونٹوں کا ستیاناس

Wild lips

اگر آپ اپنی چہرے کے مطابق لپسٹک کا استعمال نہیں کرتے تو یقین جانیئے یہ بہت ہی برا لگتا ہے جیسا کہ آپ ان دونوں کے دیکھ سکتے ہیں کیسی لگ رہی ہیں یہ۔

آنکھوں کا میک اپ

Horrifying eyes

آنکھیں انسانی چہرے کا سب سے خوبصورت حصہ ہوتا ہے لیکن کیا ہو جب اس خوبصورت حصے کو مزید خوبصورتی دینے کی پاداش میں کچھ انوکھا ہی کر بیٹھیں۔ آپ ان دونوں کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Thanks to wittyfeed