یہ بولی وڈ سپر اسٹار کون ؟ پہچانیئے
ٖFile Photoکیا آپ پہنچان سکتے ہیں کہ یہ کون بولی وڈ سپر اسٹار ہے؟ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ریتک روشن ہیں، دس جنوری انیس سو چوہتر میں پیدا ہونے والے ریتک نے بولی وڈ میں نہ صرف اپنا ڈنکا بجایا ہے بلکہ اب انکے کروڑوں مداح انکی اداکاری کے متعرف ہیں۔
File Photoریتک کے والد راکیش روشن کا نام بھی بولی وڈ میں جانا مانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ انیس سو اسی کی دہائی میں بچپن سے ہی فلموں میں جلوہ دکھانا شروع ہوگئے تھے۔ حتی کے انہوں نے فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنا کام سرانجام دیا ہے۔
انہوں نے اپنا پہلا مرکزی کردار دوہزار دو میں فلم کہونا پیار ہے میں نبھایا اور یہی فلم بولی وڈ میں ان کو بڑا بریک تھرو دینے میں کامیاب ہوئی۔ اگرچہ کہ ریتک اب تک بہت سی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں لیکن فلم دھوم کے سیکوئل اور جودھااکبر اور گزارش میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے۔
ریتک جسٹ ڈانس کے شو سے ٹیلی ویژن پر بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ اب ریتک دو بچوں کے باپ ہیں تاہم حال ہی میں انکے ساتھ ایک سانحہ ہوا ہے اور انکی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوئی ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔