بولی وڈ اداکاراؤں کو ٹف چیلنج دینے والی 10 ٹی وی اداکارائیں
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارائیں بھی کسی صورت بولی وڈ کی اداکاراؤں سے پیچھے نہیں، نہ تو ان میں کسی قسم کے ٹیلنٹ کی کمی ہے اور نہ ہی خوبصورتی کی۔ بس کمی ہے تو اس چیز کی کہ ان کو ابھی تک میگا اسکرین پر آنے کا چانس نہیں ملا۔
آج ہم آپ کو بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو بولی وڈ ڈیواز کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں۔ آپ بھی جانیئے کہ وہ کون کونسی اداکارہ ہے۔
مونی روئے

مونی ایک پروفیشنل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹرینڈ کتھک ڈانسر بھی ہیں۔ انہیں مشکل ترین کرداروں کو باآسانی نبھانے کی وجہ سے انڈسٹری میں خاصی شہرت حاصل ہے۔ ہمارے خیال میں وہ بولی وڈ میں انٹری کے لئے پرفیکٹ فٹ ہیں۔
دیویانکا تریپاٹھی
دیویانکا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں انہوں نے اس سال ڈانس کے مقابلے 'نچ بلیے' میں بھی حصہ لیا جہاں ان کے ڈانس مووز کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
آشا نیگی

آشا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک میزبان بھی ہیں ان کے اندر ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ وہ اداکاری کرسکتی ہیں، انہیں ڈانس آتا ہے ساتھ ہی وہ اچھا بول بھی لیتی ہیں تو بولی وڈ ڈیواز ذرا ہوشیار۔۔
سومیا ٹنڈن

سومیا نے کئی ریالٹی شوز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رکھے ہیں اور اب وہ ایک ڈرامے میں انیتا کا کردار نبھا رہی ہیں جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کا حسب لاجواب اور اداکاری بے مثال ہے۔ وہ بھی بولی وڈ اداکاراؤں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
کویتا کوشک

کویتا کوشک کو زیادہ تر لوگ 'چندر مکھی چوٹالا' کے نام سے جانتے ہیں انہوں نے ایک ڈرامے میں پولیس والی کا دم دم دار کردار نبھاکر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور وہ بھی بولی وڈ اداکاروں کے لئے ایک ٹف چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں۔
شویتا تیواری

شویتا اپنی اداکاری اور ڈانسنگ کی صلاحیت کے بلبوتے پر کئی دلوں کو جیت چکی ہیں۔ ان کی مسکراہٹ کو بھی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے متنازعہ شو بگ باس 4 میں کامیابی حاصل کرکے 10 ملین کا انعام بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
جینیفر ونگیٹ

جینیفر بھی ڈرامہ انڈسٹری میں طویل عرصے سے اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں اور بولی وڈ میں انٹری کے لئے کافی فٹ معلوم ہوتی ہیں۔
درشتی دھامی

درشتی نے بھی متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ فلموں میں اداکاری کی بھی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
کرسٹل ڈی سوزا

انہوں نے 'ایک ہزاروں میں مری بہنا ہے' سے اپنے کیریئر کا عروج حاصل کیا اور اب تو اتنی زیادہ صلاحیتوں کی حامل ہوگئیں ہیں کہ بولی وڈ میں انٹری کوئی تعجب کی بات نہ ہوگی۔
نیا شرما

نیا نے مانوی اور روشنی کے کردار نبھا کر کافی شہرت حاصل کی اور شاید اب بولی وڈ میں قدم رکھنا ان کے لئے کوئی بڑی بات نہ ہوگی۔
Thanks to wittyfeed

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔