یہ معروف پاکستانی اداکارہ کون؟ پہچانیئے

شائع 01 نومبر 2017 05:37pm
File Photo File Photo

اگر آپ نہیں پہچان سکتے یہ اداکارہ کون ہے تو عرض ہے کہ یہ اداکارہ ثناء جاوید کی بچپن کی تصویر ہے۔

ثناء جاوید کا شمار بھی پاکستان کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے ، انہوں نے ڈرامے میرا پہلا پیار سے شوبز میں قدم رکھا ، ان کو ڈراموں میں اپنے ڈائیلاگ کی ادائیگی ، بے باک کرداروں کی بدولت عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ۔

File Photo File Photo

اب تک ثناء کئی مقبول ڈرامے اپنے مداحوں کو دے چکی ہیں، ان میں ادھوری عورت، مینو کا ساسورال، پیارے افضل سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

ڈراموں کے علاوہ ثناء اب فلموں کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، ان کی فلم مہروالنساء وی لب یو بھی باکس آفس پر کامیاب رہی ہے۔