سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا راج برقرار
File Photoسلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نہ صرف سال دوہزار سترہ کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے بلکہ اس سے دبنگ خان بھی تین سو کروڑ کلب میں مسلسل تیسری مرتبہ جگہ بنانے والے پہلے خان بنے ہیں۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا باکس آفس پر تاحال کامیابی کا سفر نہیں رکا ہے اور اب یہ فلم تین سو ستائیس کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی آمدنی سے متعلق اعدادوشمار بھی ٹوئیٹر پر شیئر کیے ہیں۔
#TigerZindaHai [Week 4] Fri 1.46 cr, Sat 2.12 cr, Sun 3.27 cr, Mon 1.36 cr. Total: ₹ 327.07 cr. India biz. BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 16, 2018
ٹائیگر زندہ ہے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بنائی ہے اور فلم میں خطرناک ترین اسٹنٹ سرانجام دیئے گئے ہیں۔ اسٹنٹ کیلئے فلم میں ہالی وڈ سے ٹام اسٹرتھر کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے بھی سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان، سلطان، اور ٹائیگر زندہ ہے تین سو کروڑ کے کلب میں جگہ بناچکی ہے۔
Courtesy: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔