پیر کے ناخُن کی غیر معمولی پیداوار کا علاج کیسے کریں
ناخُن کی غیر معمولی پیداوار عام طور پر پیر کے ناخُنوں کی ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ناخُن ارد گرد کی کھال کے اندر بڑھنے لگتا ہے۔ ناخُن کو کھال کے اندر بڑھنے اور اس کی حالت بگڑنے سے پہلے اسے روکنے کا فوری انتظام ہونا چاہیئے۔ غیر معمولی طور پر کھال کے اندر بڑھتا ہوا ناخُن تکلیف اور انفیکشن پیدا کر سکتا ہے۔
ایپسم نمک
گرم پانی میں ایپسم نمک گھول کر پیر ڈبونے سے ناخُن کی کھال اور گوشت کی سوزش کم کی جاسکتی ہے۔ گرم پانی تکلیف میں آرام پہنچانے کے لئے بھی مفید ہے۔ اور اس طرح ناخُن نرم ہو کر آسانی سے کٹ بھی جائے گا۔
٭ ایک ٹب میں گرم پانی لیں اور 2 کھانے کے چمچ ایپسم نمک ملائیں
٭ اس پانی میں 15 سے 20 منٹ تک پیر ڈبو کر رکھیں
٭ بہترین نتائج کے لئے دن میں تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں

سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ اپنی اینٹی سیپٹک اور جراثیم کش خصوصیات کی بنا پر جانا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے پھیلنے والا انفیکشن ختم کیا جاسکتا ہے اور ناخُن کی کھال سے سوجن بھی ختم کی جاسکتی ہے۔
٭ روئی کو سیب کے سرکہ میں بھگو کر متاثرہ ناخُن پر رکھیں اور پٹی باندھ لیں
٭ دو سے تین گھنٹے بعد پٹی ہٹا کر ناخُن اور کھال اچھی طرح خشک کرلیں

ہلدی
ہلدی درد کھینچنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اس کے استعمال سے ناخُن کے گوشت اور کھال سے سوجن اور تکلیف کم ہوجائے گی۔
٭ آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل ملا کر پیسٹ بنائیں
٭ اس پیسٹ کو متاثرہ ناخُن پر لیپ کر کے پٹی باندھ لیں
٭ ایک گھنٹے بعد پٹی ہٹا لیں اور یہ عمل بھی دن میں دو سے تین مرتبہ کریں

لیموں اور شہد
لیموں اور شہد بھی متاثرہ ناخُن اور اس کے ارد گرد کی کھال سے انپفکشن ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ متاثرہ ناخُن کے اندر لیموں اور شہد کے دو تین قطرے ٹپکائیں
٭ اس کے بعد رات بھر کے لئے پٹی باندھ لیں
٭ جب تک ناخُن میں بہتری نہ آئے روزانہ شام سے صبح تک یہ عمل کریں

ناخُن کو گوشت سے جدا رکھیں
متاثرہ ناخُن کو گوشت میں گھنسنے سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے گوشت یا کھال سے الگ رکھا جائے۔
٭ احتیاط کے ساتھ ٹویزر کی مدد سے ناخُن کا بڑھتا ہوا کنارہ اٹھائیں
٭ روئی کا باریک سا ٹکڑا ناخن اور گوشت کے بیچ میں رکھ دیں
٭ روئی کے ٹکڑے کو تقریباً دن میں دو دفعہ تبدیل کریں، خاص کر پیر ڈبونے کے بعد ضرور کریں

ناخُن تراشنا
گوشت میں ناخُن کی غیر معمولی پیداوار سے بچنے کے لئے ناخُن کو صحیح طریقے سے تراشنا سیکھیں۔
٭ ناخُن کو ہمیشہ بیچ سے کاٹنے کے بجائے کناروں سے کاٹنا شروع کریں
٭ ناخُن کے کنارے جتنے ہموار ہونگے، اس کے گوشت میں گھنسنے کے امکانات اتنے ہی کم ہونگے
٭ بہت گہرے ناخُن کاٹنے سے گریز کریں
٭ دو سے تین ہفت بعد ناخُن کاٹیں

آرام دہ جوتے
کوشش کریں کہ بند جوتا نہ خریدیں۔ ہمیشہ کھلے جوتے پہنیں تاکہ ناخُن جوتے میں تنگ نہ ہوں۔ ناخُن کی غیر معمولی پیداوار کی سب سے بڑی وجہ تنگ جوتا ہی ہے۔ اونچی ایڑھی والی سینڈل پہننے سے بھی پنجوں اور ناخُنوں پر زور پڑتا ہے۔

طبی معائنہ
اگر کسی بھی طرح ناخُن کی اس حالت میں آرام نہ آئے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کے علاج کے لئے کچھ ادویات یا مرہم استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

Thanks to Brightside
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔