مومنہ مستحسن نے جنسی ہراسگی کا شکار ہونے کا اظہار کردیا

شائع 21 اپريل 2018 05:27pm
گلوکارہ مومنہ مستحسن-فائل فوٹو گلوکارہ مومنہ مستحسن-فائل فوٹو

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کا شکارہونے اظہارکردیا۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی رشتے میں بھروسہ اہمیت رکھتا ہے جس کی مرد قدر نہیں کرتے۔

انہوں کہا کہ علی ظفر اور دیگر مرد جواب دیں کیا کبھی غیر ارادی طور پر یا ارادتاً خواتین کا استحصال کیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اپنی غلطی مانیں،معافی مانگیں اور اس کا ازالہ کرکے بہتر انسان بن جائیں۔

علی ظفر کی جانب سے جواب نہ آنے پر انہوں نے دوبارہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ علی ظفر آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔