شردھا نے ٹائیگرشروف کو شرمندہ کردیا

شائع 19 فروری 2016 07:46am

shardha00000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپورنے اپنی آنے والی فلم باغی کے ہیرو ٹائیگر شروف کے بچپن کا ایسا راز کھول دیا جسے سن کر سب دنگ رہ گئے،انہوں نے کہا کہ بچپن میں ٹا ئیگر کو ہمیشہ ڈانس مقابلے میں ہرا دیتی تھی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شردھا اور ٹائیگر ان دنوں اپنی آنے والی باغی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،گزشتہ روز فلم کے سیٹ پر ہدایتکار ساجد ناڈیا والا کی سالگرہ منائی گئی،اس موقع پر شردھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگراور میں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں ،ہم نے ایک ہی اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔

بچپن میں ہمارے والدین ہماری سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناتے تھے ،پارٹیز دی جاتی تھیں جن میں ہم سب دوستوں کے درمیان ڈانس کا مقابلہ کیا جاتا تھااور میں ہمیشہ ٹائیگر سے جیت جاتی تھی۔

واضح رہے کہ باغی شردھا اور ٹائیگر کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم مداحوں کو بے حد پسند آئے گی۔