موٹاپے سے پریشان حضرات اب بالکل نہ گھبرائیں

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 07:59am

diet-exercise-wl-art

موٹاپا ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس کا شکارافراد دل کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں ایک صحت مند اور خوشنما زندگی گزارنے کے لئے آپ کو موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے تو آج ہم آپ کے لئے ایسے موثر اور کارآمد نسخے لائے ہیں جس کی مدد سے آپ موٹاپے سے با آسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھاسکتے ہیں۔یہ وہ چیزیں ہیں جو عموماََ آپ کے گھر میں موجود ہوتی ہیں۔ان چیزوں میں لیموں، نمک، چائے، چنا، ٹماٹر، چھاچھ اور دہی وغیرہ شامل ہیں۔آج ہم یہ جانیں گے کہ ان چیزوں کو کس طرح استعمال کرکے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

چائے:چائے میں اگر ہم پودینہ ڈال کر پئیں تو اس سے موٹاپا کم کرنے میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔
نمک:اگر آپ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نمک کے بغیر کھانا کھائیں اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دہی:دہی کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں کافی مفید ہے۔
چھاچھ:چھاچھ میں نمک اور اجوائن ملا کر پینے سے بھی موٹاپا کافی حد تک دور ہوجاتا ہے۔
لیموں:نہار منہ ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک لیموں اور سوندھا نمک ملا کر پینے سے دوماہ کے اندر اندر وزن میں نمایاں فرق پڑ جاتا ہے ،یہ نسخہ گرمیوں میں بہت ذیادہ کار آمد ثابت ہوتا ہے۔
چنا:چنے کی بھیگی ہوئی دال اور شہد ملا کر کھانے سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے۔
ٹماٹر اور پیاز:روزانہ کچا ٹماٹر اور پیاز ساتھ ملا کر کھانے سے آپ کا موٹاپا آہستہ آہستہ کم ہونے لگتا ہے۔
اناج:جن لوگوں کا وزن ذیادہ ہو وہ اناج کا ستعمال کم اور سلاد کا استعمال ذیادہ کریں اس سے بھی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دودھ:اگر آپ ملائی والا دودھ استعمال کرتے ہیں تو اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں اور بغیر ملائی والا دودھ پیا کریں اس سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے۔
پانی: پانی کا زیادہ استعمال بھی موٹاپے کو کم کرنے میں خاصی مدد دیتا ہے۔

ان تمام چیزوں کے استعمال سے آپ کو خود ہی کچھ دنوں میں اس بات کا نمایاں ثبوت مل جائے گا۔ یہ تمام چیزیں آزمودہ ہیں اور یقیناََ اس سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔