ممبئی :جان ابراہم کی فلم روکی ہینڈسم کا ٹریلر ریلیز

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 06:09am

Rocky-Handsome-Trailer-2016

نئی دہلی :بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی پچہتر کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی نئی ایکشن فلم روکی ہینڈسم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم آئندہ ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ایکشن کے بے تاج بادشاہ جان ابراہام نظر آئیں گے روکی ہینڈ سم کے روپ میں ،فلم روکی ہینڈ سم میں جان ابراہام ڈرگ مافیا کا بھرکس نکالیں گے اور بچائیں گے ایک آٹھ سالہ بچی کی جان جس کو مافیا کے کچھ لوگ اغواءکرلیتے ہیں۔

فلم میں اداکار جان ابراہام کے ساتھ شورتی ہاسن ،نشی کانت کامت اور شرد کیلکر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ایکشن تھرلر فلم مارچ میں بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔