بولی وڈ فلم” فین“ کا آفیشل ٹریلر جاری

شائع 01 مارچ 2016 01:44pm

fan

فلم فین کا مرکزی کردارا گورور شاہ رخ کا بہت بڑا فین ہے جو شاہ رخ خان سے ملاقات کیلئے فلم نگری ممبئی کارخ کرتا ہے۔فلم کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

منیش شرما کی ہدایت میں بننے والی فلم میں فین کی کہانی ایک چوبیس سالہ لڑکے گورو کے گرد گھومتی ہے جو شاہ رخ خان کا ایک بہت بڑا مداح ہوتا ہے۔فلم میں شاہ رخ خان بولی وڈ کے سپر اسٹار کا حقیقی کردار ادا کرتے ہوئے ڈبل رول میں اپنے مداح کی شکل میں بھی نظر آئیں گے۔

تاہم فلمی ناقدین نے اسے رابرٹ ڈینیرو اور ویسلے اسنیپس کی فلم دی فین سے متاثرقرار دیا ہے ۔اب یہ دونوں فلمیں کس حد تک مماثلت رکھتی ہیں وہ تو پندرہ اپریل کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ لگے گا۔