آسکر ایواڈز کے بارے میں حیران کن انکشافات

شائع 01 مارچ 2016 01:50pm

oscars-759

فلمی دنیا کی بڑی تقریب آسکر ایوارڈ کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔آسکر کو گھر بیٹھے صرف تین کروڑ تینتالیس لاکھ افراد نے دیکھا جو آٹھ سالوں کے بعد سامعین کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔

اے بی سی براڈ کاسٹ کا کہنا ہے کہ آسکر شو اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو رہا تاہم قومی سطح پر جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق 2016کے آسکر میلے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے آسکر میلے تاریخ میں دوسری بار گھر بیٹھے صرف تین کروڑ تینتالیس لاکھ امریکیوں نے دیکھا۔ جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد تین کروڑ چھیاسٹھ لاکھ تھی۔اس سے قبل دوہزار آٹھ میں ایسی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی جب آسکر کی تقریب کو صرف تین کروڑ بیس لاکھ امریکیوں نے دیکھا تھا۔