شاہ رخ کاکوئی اپناانہیں چھوڑ کرہمیشہ کیلئے چلا گیا

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2016 07:09am

sharukh-gori00000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ خان کو کل رات زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب انہیں یہ بری خبر ملی کہ ان کے سسر رام چندرا گزشتہ رات دہلی کے  اسپتا ل میں انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں ،کبھی اپنی نئی فلم کی تشہیر کے حوالے سے،کبھی کسی خاتون کے ہاتھوں تھپڑ کھانے کی وجہ سے لیکن آج ان کی زندگی کی سب سے اہم اور بری خبر سامنے آئی ہے ۔

ان کی بیوی گوری خان کے والد گزشتہ کافی دنوں سے دہلی کے اسپتال میں داخل تھے جہاں انہوں نے منگل کی رات اپنی جان دے دی ،یہ خبر سنتے ہی شاہ رخ اپنی بیوی کے ساتھ فوراً دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے سسر کولونل رام چندرا کا تعلق ضلع ہوشیار پور کے گاﺅں پتی سے تھا ،ستر کی دہائی میں وہ ہوشیار پور سے ہجرت کرکے دہلی آئے اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔