رنبیرکپور کے نخرے ساتویں آسمان پر۔۔۔

شائع 04 مارچ 2016 07:04am

ranbir-kapoor0000000000

ممبئی:بولی وڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور اداکار رنبیر کپور کے اشتہاری کمپنیوں کے حوالے سے دئے گئے بیان نے ساتھی اداکاراﺅں کو مایوس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ اشتہاری فلموں میں کام کرنے سے منع کردیا ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اشتہارات میں اکیلے کام کرنا پسند ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے متعدد بھارتی اداکاراﺅں کے ساتھ اشتہاری فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ایشوریا رائے مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔