Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تنخواہ روکنے پر کے ایم سی افسر کا انوکھا انتقام

کراچی میں تنخواہ روکنے پر کے ایم سی افسر شہزاد انور نے اپنے افسر...
شائع 04 دسمبر 2020 08:36pm

کراچی میں تنخواہ روکنے پر کے ایم سی افسر شہزاد انور نے اپنے افسر سے عجیب انتقام لے لیا۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دفتر جاکر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور پھر بتایا کہ مجھے تو کورونا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا مرض اب انتقال لینے کیلئے بھی استعمال ہونے لگا، تنخواہ روکنے پر کورونا کے مریض نے لیا انوکھا انتقام، کے ایم سی افسر شہزاد نے ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا۔

کے ایم سی افسر شہزاد انور نے ڈائریکٹر کے گال پر بوسہ لینے کے بعد جمیل فاروقی سے کہا مجھے کورونا ہے۔ افسر کے انکشاف پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ویڈیو دیکھیئے۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div