Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'استعفے آخری آپشن ۔۔۔' پی پی رہنما کی پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت

پی پی رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ ہم آخری آپشن...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 01:14pm

پی پی رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ ہم آخری آپشن کےطورپراستعفےدینےکےحامی ہیں۔ یہ بات انہوں نے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کو آئین پرچلتےہوئےسیاست کرنی ہے، پی ڈی ایم بنانےمیں بلاول بھٹوکابڑاہاتھ ہے۔

حیدرزمان قریشی نے مزید کہاکہ ہم آخری آپشن کےطورپراستعفےدینےکےحامی ہیں، استعفےاپنی قیادت کےپاس جمع کرانےکافیصلہ ہوا۔

واضح رہے کہ پہلے رہنما ن لیگ راناثنااللہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی ہم استعفےدیں گے، سب لوگ پارٹی فیصلےپرلبیک کہیں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم کہتےہیں جھوٹے مقدمے ختم کرو،:یہ کہتےہیں این آر اومانگ رہےہیں، کوئی بھی این آراونہیں مانگ رہا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں اپنا مؤقف دین گے، چیئرمین نیب کوصرف دستخط کےلیےرکھاہواہے، سارےفیصلےباقاعدہ بنی گالہ میں ہورہےہیں، پیپلزپارٹی کانقطہ نظرہےالیکشن میں حصہ لیناچاہئے، کسی کےساتھ ہاتھ ہوگانہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سےنکلےگی۔

راناثناء نے مزید کہا کہ ن لیگ ہرقیمت پرپی ڈی ایم برقراررکھناچاہتی ہے۔

Aaj Rana Mubashar Kay Sath

NAB

PDM

PDM resignations

Rana Sanaullah

PPP

ppp leader

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div