Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسامہ واقعے میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسامہ قتل کیس کی بریفنگ پر...
شائع 05 جنوری 2021 03:46pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسامہ قتل کیس کی بریفنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےبے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،مچھ متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے مچھ واقعے پر بریفنگ دی اورمتاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا ۔

بابراعوان نےاہلکاروں کی فائرنگ سےجاں بحق نوجوان کامعاملہ اٹھایااور اسامہ کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا ،وفاقی کابینہ نے مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پرافسوس کااظہارکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،مچھ متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں ایف سی کے شہید اہلکاروں، اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے اسامہ ستّی اور ہزارہ کمیونٹی کے شہدا ءکیلئے دعا کروائی۔

وفاقی کابینہ کی کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری

وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔

وفاقی کایبنہ نے کورونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیوٹی چھوٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں چیئرمین پاکستان ایکسپوسنٹرز اور بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اس کے ساتھ وفاقی کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی ازسرنو تقرری کی منظوری دے دی اور فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کا استعفی منظورکرلیا گیا ، ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کا معاملہ واپس بھیج دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں پی ڈی ایم کے احتجاج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کوکوئٹہ دورے پر رپورٹ دی جبکہ ملکی عمران خان نے شیخ رشید سے سیاسی امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کی اجازت دی جائے گی،کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

pm imran khan

federal cabinet

اسلام آباد

murder case

Speach

Usama Satti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div