Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا،پولیس سے جھڑپیں،4 افراد ہلاک

واشنگٹن :امریکا کی تاریخ میں پارلیمنٹ پر پرتشدد حملہ کیا...
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2021 12:49pm

واشنگٹن :امریکا کی تاریخ میں پارلیمنٹ پر پرتشدد حملہ کیا گیا،کیپٹل ہل پرصدرڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا،پولیس سے جھڑپیں ہوئیں،جس میں متعدداہلکاراورمظاہرین زخمی ہوگئے،جھڑپوں میں 4افرادہلاک ہوگئے جبکہ عمارت خالی کروالی گئی اورواشنگٹن ڈی سی میں کرفیونافذکردیاگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں انتخابی نتائج کیخلاف ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے ،الیکٹرزووٹ کی تصدیق کا عمل روک دیاگیا۔

ڈونلڈٹرمپ کے حامی کیلٹ ہل کی عمارت داخل ہوگئے اور پارلیمٹے پر حملہ کردیا،مظاہرین نے سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کر کے کیپٹل ہل کا محاصرہ کیا،توڑ پھوڑ کی، املاک کو نقصان پہنچایااور عمارت میں داخل ہوگئے۔

پولس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی توٹرمپ کے حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ،جھڑپوں کے دوران متعدداہلکار اورمظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپوں میں 4افرادہلاک بھی ہوگئے اور مشتعل افرادنےخارش والاکیمیکل پھینکا۔

پولیس نے کنٹرول سنبھالتے ہوئےکیپٹل ہل کا لاک ڈاؤن کر دیا اور کیپٹل ہل کی عمارت خالی کروالی ،امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیونافذکردیاگیا،کرفیو شام6بجےسےصبح6بجےتک نافذرہےگا۔

خبرایجنسی کے مطابق،امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت کردی گئی،شہری انتظامیہ نے فوج طلب کرنےکی اپیل کردی۔

امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا،ووٹوں کی گنتی کے بعد جوبائیڈن کی جیت کا حتمی اعلان کیا جانا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن چوری ہونے کا الزام دہراتے ہوئے مظاہرین کو گھروں کو لوٹ جانے کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنے حامیوں کو عظیم حب الوطن قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں، مظاہرین امن کی خاطرگھروں کو چلے جائیں ۔

عالمی رہنماؤں کی واشنگٹن کپٹل ہل میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت

دوسری جانب عالمی رہنماؤں نے واشنگٹن کپٹل ہل میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل کے واقع کو شرمناک قرار دیا، کہا امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کئےعظ کھڑا ہے، یہاں پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی ہونی چاہیئے۔

یورپی یونین نے وقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا اقتدار میں پرامن منتقلی بنیادی حیثیت کا حامل ہے

نیٹو چیف نے کہا کہ واشنگٹن ، ڈی سی میں حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے،جمہوری انتخابات کے نتائج کا احترام کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ترکی ،جاپان، فرانس،آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی واشنگٹن کپٹل ہل میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت کی۔

Donald Trump

Joe Biden

US President

protest

Washington

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div