Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چارجنگ اسٹیشنز کیلئے کے الیکٹرک اور شیل کا معاہدہ

کے الیکٹرک اور شیل پاکستان کے اشتراک سے کراچی میں پہلی بار...
شائع 11 جنوری 2021 08:22pm

کے الیکٹرک اور شیل پاکستان کے اشتراک سے کراچی میں پہلی بار الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس سے وزیراعظم کے ویژن کے تحت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال اور ماحول دوست گرین انرجی کو فروغ ملے گا۔

کے الیکٹرک اور شیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔

پہلے مرحلے میں تین علاقوں میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

کے الیکٹرک کے چیف اسٹریٹجی آفیسر ناز خان کا کہنا ہے کہ خیابان بحریہ گلشن ٹاؤن اور گڈاپ ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

شیل پاکستان لمٹیڈ کے جنرل منیجر ریٹیل طحہٰ مگربی نے کہا معاہدے سے صارفین کو سہولت ملے گی۔ ان فلنگ اسٹیشنز پر 50 کلوواٹ کے ریپڈ چارجرز نصب کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران دونوں ادارے مزید سائٹس کے قیام کے مواقعوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

K Electric

Electric vehicle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div