Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کابینہ نے بانڈز پر ٹیکس معاف کردیا

وفاقی کابینہ نے منگل کے روز ایک درجن اقسام کے انکم ٹیکس معاف...
شائع 20 جنوری 2021 11:48am
کاروبار

وفاقی کابینہ نے منگل کے روز ایک درجن اقسام کے انکم ٹیکس معاف کردیئے ہیں تاکہ پاکستان کے پہلے چینی کرنسی سے منسلک بانڈز اور یورو بانڈز کے ذریعے قرض لینے کو نسبتاً کم مہنگا بنایا جاسکے۔ پاکستان چینی کرنسی سے منسلک بانڈز کے ذریعے 2 بلین ڈالر اکٹھا کرے گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکنڈ شیڈول کے تحت یورو بانڈز، انٹرنیشنل سکوک کے لین دین اور چائنہ کی مارکیٹ میں جاری کیے گئے پانڈا بانڈز سے حاصل شدہ منافع پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کے خیال میں ان بانڈز پر شرح سود ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ فیصد ادا کرنا پڑے گی جس کا انحصار ان کی میعاد پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری گردانا جاتا ہے۔ چین پاکستان کا ایک بہترین دوست ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں شروع ہونے والے بیشتر پراجیکٹس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری بھی کی جاتی ہے۔

پاکستان

Interest Rate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div