Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

’سندھ میں امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا گیا‘

محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے...
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2021 01:58pm

محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے، میٹرک کےامتحانات یکم سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے اور میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جب کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ گیارہویں، بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہیں گے اور پریکٹیکل جون میں ہوں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے کے بجائے امتحانات کا اب 2 گھنٹے کا وقت ہوگا، ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے، 30 فیصد لانگ اور 20 فیصد شارٹ سوالات دیے جائیں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ 7 ہزار کالج اساتذہ کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 233 مثبت کیسز آئے ہیں اور 1506 کیسز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

Saeed Ghani

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div